Tuesday April 23, 2024

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے عین پہلے پاکستانی ٹیم کو بڑا جھٹکا لگ گیا کون مستعفی ہو گیا؟ شائقین کرکٹ نے اپنے سر پکڑ لیے

لاہور : نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے ہیڈ گرانٹ بریڈبرن اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں ۔نجی ٹی وی کے مطابق گرانٹ بریڈ برن نے ہیڈ آف ہائی پرفارمنس کا عہدہ چھوڑ دیا ہے ، گرانٹ بریڈ برن نے کہا کہ پاکستان میں ہمیشہ خود کو محفوظ سمجھا ، تین سال تک فیلڈنگ کوچ کی حیثیت سے کام کیا ، چیلنجز سے نمٹنے پر فخر ہے ۔گرانٹ بریڈ بر ن نے کہا کہ ان تین سالوں میں پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) اور کرکٹرز نے بھرپور تعاون کیا ۔دوسری جانب برطانوی کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر روی بوپارا نے پاکستان کو ورلڈکپ جیتنے کے لیے فیورٹ قرار دیا ہے۔اپنے ایک بیان میں آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں سیمی فائنل تک آسکتی ہیں۔ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی کنڈیشنز بیٹنگ کیلئے آسان نہیں ہوں گی۔ آئی پی ایل کی وجہ سے انگلش کرکٹر کو کنڈیشنز کا کافی اندازہ ہوگیا ہوگا۔

پیٹرول 5روپے مہنگا، ڈیزل 10روپے پاکستانیو ں کی چیخیں نکل گئیں، مہنگائی کاطوفان

ڈسپرین کی گولی سے 10 منٹ میں دودھ جیسا گورا رنگ کیسے کیا جا سکتا ہے ؟ جادوئی نسخہ

لبنان میں مظاہرین اورحکومتی حامیوں کے درمیان جھڑپیں، 6 افراد ہلاک 30 سے زائد زخمی

FOLLOW US