Friday March 29, 2024

دورہ منسوخ کرنے پر انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے چیئرمین آئن واٹ مور نے پاکستان سے معافی مانگتے ہوئے دورہ پاکستان کا اعلان کردیا

لاہور : انگلش کرکٹ بورڈ نے رواں سال اکتوبر میں دورہ پاکستان سے انکار کرنے پر معافی مانگ لی ہے ۔ انگلش کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو ٹام ہیریسن کا کہنا تھا کہ برطانوی کرکٹ اب اگلے سال پاکستان کا دورہ کرے گی جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف 3 ٹیسٹ اور 5 ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی ۔ یاد رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 2 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز اگلے ماہ ہونی تھی تاہم انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے مینز اینڈ وومینز کرکٹ ٹیموں کا دورہ پاکستان منسوخ کردیا تھا۔ انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھاکہ ہمیں اندازہ ہے کہ اس فیصلے کا پاکستان کرکٹ پر اثر ہوگا، پاکستان کرکٹ پر اس کے اثرات پر ہم افسردہ ہیں مگر 2022ء کے ٹورز پر نظریں مرکوز ہیں۔

عمر شریف کی اہلیہ کو4گھنٹے جرمنی کے تھانے میں گزارنا پڑے زریں غزل بغیر ویزے کے جرمنی میں داخل ہوئی تھیں

خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے گزشتہ دنوں پہلے میچ سے قبل سکیورٹی کو جواز بنا کر دورہ پاکستان ختم کردیا تھا جس کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان سیریز بھی ملتوی کردی گئی۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 2 ٹی ٹونٹی میچ کی سیریز اگلے ماہ ہونی تھی تاہم نیوزی لینڈ کی جانب سے دورہ پاکستان اچانک منسوخ کیے جانے کے بعد انگلینڈ نے بھی دورہ پاکستان سے معذرت کرلی تھی۔ اس سے قبل گزشتہ روز وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ انہوں نے برطانوی وزیرخارجہ سےکہا ہےکہ کرکٹ فیصلے پر نظرثانی کریں، انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے فیصلے سے مایوسی ہوئی ہے۔
لندن میں پاکستانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ریڈ لسٹ اور کرکٹ کی وجہ سے پاکستانی کمیونٹی میں تشویش تھی، انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے فیصلے سے مایوسی ہوئی، برطانوی وزیرخارجہ سے کہا ہےکہ کرکٹ فیصلے پر نظر ثانی کریں، برطانوی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ فیصلہ حکومت کا نہیں کرکٹ بورڈ کا تھا۔ہم انگلینڈ ٹیم کے دورۂ پاکستان کے فیصلے پر نظر ثانی کریں گے۔

محمد زبیر ویڈیو سکینڈل، معروف ہوٹل کا ردِعمل آ گیا ہمارے ہوٹلز کے کسی بھی کمرے میں خفیہ کیمرے نہیں لگائے گئے،

عمر اکمل کی بیوی کون ہیں اور کیا کرتی ہیں؟ جانیے ویڈیو سے مشہور ہونے والے عمر اکمل کی بیوی اور ان کے بارے میں چند دلچسپ باتیں جو کوئی نہیں جانتا

FOLLOW US