Sunday January 19, 2025

محمد زبیر ویڈیو سکینڈل، معروف ہوٹل کا ردِعمل آ گیا ہمارے ہوٹلز کے کسی بھی کمرے میں خفیہ کیمرے نہیں لگائے گئے،

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر عمر کی مبینہ غیر اخلاقی ویڈیو لیک ہونے کے معاملے پر کراچی کے معروف ہوٹل کی جانب سے وضاحت جاری کی گئی ہے۔ہوٹل انتظامیہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ہوٹلز کے کسی بھی کمرے میں خفیہ کیمرے نہیں لگائے گئے۔اگر کسی کمرے میں کوئی خفیہ کیمرہ لگایا گیا یا اس میں کچھ ریکارڈ کیا گیا تو وہ ہوٹل انتظامیہ کی مرضی اور علم میں لائے بغیر غیر قانونی طور پر نصب کیا گیا ہو گا۔ ہوٹل گروپ اپنے مہمانوں کی پرائیویسی یا جاسوسی کو فروغ نہیں دیتا۔ ۔دوسری جانب سابق گورنر سندھ محمد زبیر کی مبینہ نازیبا ویڈیو وائرل ہونے کے معاملے پر کراچی میں وکلا نے سٹی کورٹ تھانے میں ان کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کی درخواست دی ، مقدمے کی یہ درخواست ایڈووکیٹ مظہر شیخ اور اعجاز جتوئی کی جانب سے دی گئی ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ گورنر کے عہدے پر رہ کر محمد زبیر نے جرم کیا ، اس لیے ان پر مقدمہ دائر کر کے معاملے کی تحقیقات کی جائیں کہ ویڈیو کے زریعے کہیں خاتون کو بلیک میل تو نہیں کیا جا رہا؟ کیوں کہ عین ممکن ہے کہ ان ویڈیوز کے زریعے متاثرہ خاتون کو بلیک میل کیا جا رہا ہو۔

عمر اکمل کی بیوی کون ہیں اور کیا کرتی ہیں؟ جانیے ویڈیو سے مشہور ہونے والے عمر اکمل کی بیوی اور ان کے بارے میں چند دلچسپ باتیں جو کوئی نہیں جانتا

مولانا طارق جمیل کے بعد مفتی طارق مسعود بھی وزیراعظم کے گرویدہ ہو گئے ، عمران خان سے علماء کی ملاقات کا ایسا احوال بیان کردیا کہ ہر کوئی دنگ رہ جائے

دوسری طرف سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی اور نازیبا ویڈیو لین ہونے کے معاملے پر رہنما مسلم لیگ ن محمد زبیر نے بھی رد عمل دے دیا ، سابق گورنر سندھ نے ویڈیو کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ جو بھی اس کے پیچھے ہے اس نے انتہائی ناقص اور شرمناک حرکت کی ہے ، یہ ویڈیوز “جعلی اور ڈاکٹرڈ ہیں یہ سیاست کا نچلا درجہ ہے ، میں نے ایمانداری ، دیانت اور عزم کے ساتھ اپنے ملک کی خدمت کی ہے ، پاکستان کی بہتری کے لیے آواز بلند کرتا رہوں گا۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر کی غیر اخلاقی اور نازیبا ویڈیوز گذشتہ روز لیک ہوئیں جو سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئیں جبکہ محمد زبیر کا ٹرینڈ بھی کل ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ رہا ، محمد زبیر کی لیک ہونے والی ان متعدد ویڈیوز میں انہیں مختلف کمروں میں الگ الگ خواتین کے ساتھ انتہائی غیر اخلاقی حالت میں دیکھا گیا ، ان ویڈیوز میں محمد زبیر نیم برہنہ و برہنہ حالت میں دکھائی دیے جب کہ ویڈیوز کے علاوہ محمد زبیر کی ایک خاتون سے کی جانے والی گفتگو کی آڈیو ریکارڈنگ بھی سامنے آئی جس میں وہ خاتون سے جنسی سوال پوچھتے ہوئے نازیبا گفتگو کر رہے ہیں۔

قومی ترانے کے الفاظ اور دھن میں تبدیلی ۔ حکومت نے حقائق عوام کوبتادیا۔

FOLLOW US