Sunday January 19, 2025

عمر شریف کی اہلیہ کو4گھنٹے جرمنی کے تھانے میں گزارنا پڑے زریں غزل بغیر ویزے کے جرمنی میں داخل ہوئی تھیں

جرمنی : پاکستان کے معروف کامیڈین اور اداکار عمر شریف کی طبیعت ناسازی پر انہیں جرمنی کے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ معروف کامیڈین عمرشریف کو طبیعت ناسازی کے باعث جرمنی میں قیام کرنا پڑا ، جرمنی نےعمرشریف اور ان کی اہلیہ کو15 روز کا ویزا جاری کردیا ہے۔ اداکار عمر شریف کی اہلیہ نے چار گھنٹے تھانے میں گزارے۔ عمر شریف کے ہمراہ ائیر ایمبولیس میں امریکی سفر پر جانے والی زریں غزل بغیر ویزے کے جرمنی میں میں داخل ہوئی تھیں۔ ہنگامی ویزے کے لیے ان کو مقامی تھانے میں جاکر اجازت حاصل کرنا پڑی جس کے لیے ان کو چار گھنٹے تک تھانے میں رہنا پڑا۔اس دوران عمر شریف اسپتال میں ڈاکٹروں کی نگرانی میں رہے جبکہ زریں عمر نے تھانے میں جاکر اپنی موجودگی کو لیگل کرانے کے لیے خصوصی اجازت لی اور ملنے کے بعد وہ اسپتال اپنے شوہر عمر شریف کے پاس پہنچیں۔

محمد زبیر ویڈیو سکینڈل، معروف ہوٹل کا ردِعمل آ گیا ہمارے ہوٹلز کے کسی بھی کمرے میں خفیہ کیمرے نہیں لگائے گئے،

اہلیہ زریں غزل کا کہنا ہے کہ عمرشریف کوتھکاوٹ اور ہلکےبخارکی وجہ سے جرمنی میں روکا گیا ہے، وہ رات جرمنی میں قیام کریں گے، عمرشریف کا ڈاکٹرطارق شہاب کے مشورےپر جرمنی میں قیام بڑھایاگیا۔ زریں غزل نے بتایا کہ عمرشریف کوجرمنی کےنیورمبرگ اسپتال میں داخل کیا گیاہے ، عمر شریف کاجرمنی میں دوبارہ چیک اپ کیاگیا، بدھ کی صبح آئس لینڈ پہنچیں گے ، جہاں سے براستہ کینیڈا امریکہ جائیں گے۔ خیال رہے معروف کامیڈین عمرشریف7گھنٹے14منٹ میں کراچی سے جرمنی پہنچے تھے۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز پاکستان کے معروف کامیڈین اور اداکار عمر شریف کو لے کر ائیرایمبولینس بیرون ملک روانہ ہوئی تھی۔ کراچی ائیرپورٹ پر ائیرایمبولینس عمر شریف کو حج ٹرمینل سے لے کر امریکہ روانہ ہوئی۔ ائیر ایمبولینس میں عمر شریف کے ہمراہ اُن کی اہلیہ زرین عمر بھی موجود ہیں۔

عمر اکمل کی بیوی کون ہیں اور کیا کرتی ہیں؟ جانیے ویڈیو سے مشہور ہونے والے عمر اکمل کی بیوی اور ان کے بارے میں چند دلچسپ باتیں جو کوئی نہیں جانتا

FOLLOW US