Sunday January 19, 2025

خبیب نورماگومیدوف کی سالگرہ کے دن انتہائی تیز اور ٹھنڈے پانی والے دریا کی مخالف سمت میں تیرتے ویڈیو سامنے آگئی ، بہادری اور طاقت دیکھ کر آپ بھی دنگ رہ جائیں

لندن: روسی یو ایف سی فائٹراور لائٹ ویٹ ورلڈ چیمپئن خبیب نور ماگومیدوف کی سالگرہ کے دن انتہائی تیز بہاو والے دریا کی مخالف سمت میں تیرنے کی ویڈیو سامنے آگئی، وہ آج 33برس کے ہو گئے ہیں ۔خبیب یوایف سی کے پلیٹ فارم پر اپنی بہادری کے جوہر دکھا چکے ہیں اب اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد بھی ان کی طاقت کا اندازہ لگا یا جا سکتا ہے ۔سوشل میڈ یا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خبیب نورماگومیدوف انتہائی تیزی سے بہنے والے دریا کی مخالف سمت میں تیر رہے ہیں اور یہ برفیلے پہاڑوں سے آنے والا یہ پانی بھی بہت ٹھنڈا ہے ۔

میرے شوہر میری وجہ سے مشہور ہوئے۔ جانیے شفاعت علی کی بیوی کون ہیں اور ان کی فیملی سے متعلق چند دلچسپ سچ

32 سالہ کھلاڑی نے 29 فتوحات کے ساتھ اپنے لیے پروفیشنل ریکارڈ قائم کیا اور عبوری چیمپئن امریکہ کے جسٹن گیچے کو گزشتہ سال 24 اکتوبر کو دبئی میں ہونے والے ایک یادگار میچ میں دوسرے راو¿نڈ میں ہی شکست دے دی تھی۔ خبیب نورماگومیدوف نے 2008 میں مکسڈ مارشل آرٹس میں ڈیبیو کیا تھا اور کیرئیر کے آغاز سے ریٹائرمنٹ تک خبیب نے اپنے کیریئر میں 29 مقابلے کیے اور تمام میں ناقابل شکست رہتے ہوئے فتح حاصل کی۔گزشتہ سال دبئی میں ہونے ہونے والا آخری میچ خبیب کے لیے کافی جذباتی مقابلہ تھا کیونکہ اس سے چند ماہ قبل انہیں اپنے والد جو ان کے کوچ بھی تھے کہ کورونا کے باعث انتقال کرجانے کا صدمہ اٹھانا پڑا تھا ، یہی وجہ تھی کہ انہوں نے اسے اپنا آخری مقابلہ قرار دے کر ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا۔لائٹ ویٹ ورلڈ چیمپئن خبیب نورماگو میدوف نے دبئی میں ہونے والی آخری فائٹ میں امریکہ کے جسٹن گیچے کو مات دی اور دوسرے راونڈ میں ہی انہیں بے بس کردیا۔اپنے آخری مقابلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خبیب نور ماگومیدوف کا نم آنکھوں کے ساتھ کہنا تھا کہ والد کی موت کے بعد مجھے میچ کھیلنے کے لیے اکیلے آنا پڑا جو بہت تکلیف دہ ہے ،اس لیے میں نے پہلے ہی اپنی والدہ سے اس میچ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے کی اجازت لے لی تھی۔

سی پیک کی رفتار بڑھانے کا وقت آ گیا، چینی کمپنیوں نے پاکستان میں 15 ارب ڈالرز کی نئی سرمایہ کاری کیلئے کمر کس لی

فحش فلموں کے کیس میں گرفتار شلپا شیٹھی کے شوہر کو ضمانت مل گئی

https://twitter.com/espn/status/1439968535770501122?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1439968535770501122%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fdailypakistan.com.pk%2F20-Sep-2021%2F1343191

FOLLOW US