Monday May 6, 2024

میرے شوہر میری وجہ سے مشہور ہوئے۔ جانیے شفاعت علی کی بیوی کون ہیں اور ان کی فیملی سے متعلق چند دلچسپ سچ

ویسے تو سوشل میڈیا پر کئی ایسے نام موجود ہیں جو کہ اپنے منفرد انداز کی بدولت جانے جاتے ہیں، ان میں سے کئی ایسے بھی ہیں جو کہ منفرد ہونے کے ساتھ ساتھ باصلاحیت بھی ہوتے ہیں۔ہم اس خبر میں آپ کو پاکستانی کامیڈین شفاعت علی کے بارے میں بتائیں گے، جو اپنی منفرد پیروڈی کے اندازکی بدولت مشہور ہو گئے ہیں۔اداکار اور کامیڈین شفاعت علی 10 جون 1979 کو پشاور میں پیدا ہوئے، 42 سالہ شفاعت آج بھی ایک جوان اور اپنی عمر سے کم ہی لگتے ہیں۔ شفاعت علی اپنے منفرد اندازی کی بدولت بہت جلد ہی ناظرین کے دلوں پر چھا گئے ہیں۔ 2006 میں کامیڈی پروگرام سے اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے والے شفاعت نے 2011 میں بنانا نیوز نیٹ ورک کے نام سے آن ائیر ہونے والے پروگرام میں بھی کام کیا ہے۔ بعدازاں انہوں نے اپنا خود کا پروگرام میرے عزیز ہم وطنوں کے نام سے بھی شروع کیا تھا۔تاہم اس وقت شفاعت علی ایک نجی چینل پر مدیحہ نقوی کے ساتھ مارننگ شو ہوسٹ کر رہے ہیں۔

سی پیک کی رفتار بڑھانے کا وقت آ گیا، چینی کمپنیوں نے پاکستان میں 15 ارب ڈالرز کی نئی سرمایہ کاری کیلئے کمر کس لی

اس پروگرام میں بھی وہ مداحوں کو ٹی وی کے سامنے سے اٹھنے نہیں دیتے ہیں۔ ان کے موضوعات کچھ ایسے ہوتے ہیں کہ ناظرین انہیں دیکھنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔شفاعت علی کی کامیابی اور شہرت کی ایک وجہ ان کی پیروڈی بھی ہے، جس کی بدولت وہ پاکستان بھر میں مشہور ہیں۔ وہ مختلف آوازوں میں مداحوں کو تفریح فراہم کرتے ہیں۔ سیاسی جماعتوں کے سربراہان بشمول بلاول بھٹو، خلیل الرحمٰن قمر، اور دیگر مشہور شخصیات اور اداکاروں کی پیروڈی کر کے شفاعت نے مداحوں سمیت ناظرین کی داد وصول کی ہے۔شفاعت علی اپنے ٹیلنٹ سے متعلق کہتے ہیں کہ ہر انسان میں کچھ نا کچھ ٹیلنٹ ہوتا ہے۔ بس اسے ایک پلیٹ فارم کی ضرورت ہوتی ہے۔ الحمد اللہ مجھے جو لوگ ملے، ان سے میں نے بے حد سیکھا اور انہوں نے ہر موقع پر مجھے اچھا مشہور دیا۔ لاہور آکر مجھے ایک نیا تجربہ ملا تھا۔اپنے والد سے متعلق شفاعت بتاتے ہیں کہ والد میرے واپڈا میں ہوتے تھے اور ان کی خواہش تھی کہ میں بھی واپڈا میں چلا جاؤں، جبکہ بچپن میرا تربیلا میں گزرا ہے۔ ابتدائی تعلیم میں نے تربیلا سے حاصل کی جبکہ مزید تعلیم میں نے پشاور سے حاصل کی تھی۔ میں نے ڈگری انجینئیرنگ میں مکمل کی تھی۔ معین اختر میرے لیے قابل احترام ہیں، مجھے موقع ملتا تو ضرور ان سے سیکھتا، میں ان کی پرانی ویڈیوز کو دیکھ کر اب بھی سیکھتا ہوں۔شفاعت کی اہلیہ ربیکا فریال کہتی ہیں کہ شفاعت کی امی بہت اچھا گاتی ہیں، اس زمانے میں انہیں وہ پلیٹ فارم نہیں مل سکا۔ جبکہ شادی سے متعلق وہ کہتی ہیں کہ شادی سے زندگی تبدیل ہو جاتی ہے، اسی لیے میں نے شفاعت کی زندگی تبدیل کر دی ہے، جبکہ شفاعت میری وجہ سے مشہور ہوئے ہیں۔شفاعت علی کا ایک بیٹا بھی ہے جو کہ انہی کی کاپی ہے، وہ اپنے والد سے بے حد پیار کرتا ہے۔ شفاعت اپنی اہلیہ کے ساتھ خوش و خرم زندگی گزر بسر کر رہے ہیں۔

فحش فلموں کے کیس میں گرفتار شلپا شیٹھی کے شوہر کو ضمانت مل گئی

ہمارے خلاف کچھ کیا تو پہلےتمہارے فوجی مریں گے۔ چین کا اپنے خلاف سازش کرنے والے ممالک کو سخت جواب

FOLLOW US