Sunday January 19, 2025

سی پیک کی رفتار بڑھانے کا وقت آ گیا، چینی کمپنیوں نے پاکستان میں 15 ارب ڈالرز کی نئی سرمایہ کاری کیلئے کمر کس لی

گوادر : سی پیک کی رفتار بڑھانے کا وقت آ گیا، چینی کمپنیوں نے پاکستان میں 15 ارب ڈالرز کی نئی سرمایہ کاری کیلئے کمر کس لی، چینی کمپنیاں ساحلی شہر گوادر کی پیٹروکیمکل انڈسٹری میں 15 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کے لیے تیار ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کو اربوں ڈالرز کے سی پیک منصوبے کا تحفہ دینے والے چین نے اب مزید اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کا تحفہ دینے کی خوشخبری سنائی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی کمپنی پاکستان کے ساحلی اور سی پیک کیلئے اہم ترین شہر گوادر میں اربوں ڈالرز کی مزید سرمایہ کاری کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ اس حوالے سے پاکستانی بورڈ آف انوسیٹمنٹ کی سیکرٹری فرینہ مظہر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ چینی کمپنیاں ساحلی شہر گوادر کی پیٹروکیمکل انڈسٹری میں 15 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کے لیے تیار ہیں۔

فحش فلموں کے کیس میں گرفتار شلپا شیٹھی کے شوہر کو ضمانت مل گئی

شہر گوادر چین پاکستان اقتصاری راہداری یعنی سی پیک کے لیے قلب کی حیثیت رکھتا ہے اور اس شہر کی ترقی کیلئے سال 2013 سے کام جاری ہے۔ فرینہ مظہر کے مطابق چینی کمپنیاں گوادر کے پیٹروکیمکل شعبے میں سرمایہ کاری کریں گی، س حوالے سے بات چیت جاری ہے ۔ دوسری جانب ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ توانائی کے شعبہ سے وابستہ مختلف چینی کمپنیوں نے پاکستان کی سب سے بڑی آئل ریفائنری کی تعمیر میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ چینی کمپنیاں پاکستان کی سب سے بڑی آئل ریفائنری کی تعمیر کیلئے مشترکہ طور پر 15 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کرنے کیلئے تیار ہیں۔ پاکستان کے توانائی کے شعبہ میں سرمایہ کاری کی خواہاں 2 چینی کمپنیوں کا نام سامنے آیا ہے، ایک کمپنی کا نام چائنا پٹرولیم پائپ لائن اینجینئرنگ کمپنی جبکہ دوسری کمپنی کا نام چائنا ژن ہوا امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ کارپوریشن ہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ مذکورہ چینی کمپنیوں نے پیش کش کی ہے کہ 15 ارب ڈالرز کی لاگت سے 4 سال کے عرصے کے دوران آئل ریفائنری کی تعمیر ممکن ہے۔

ہمارے خلاف کچھ کیا تو پہلےتمہارے فوجی مریں گے۔ چین کا اپنے خلاف سازش کرنے والے ممالک کو سخت جواب

پاکستان کرکٹ کے لیے ایک اور بری خبر آگئی، انگلینڈ نے دورہ پاکستان منسوخ کردیا

FOLLOW US