Sunday January 19, 2025

پاکستان کیخلاف سیریز منسوخ کرنے والی کیوی کرکٹ ٹیم کی نیوزی لینڈ واپسی کا انتظام کر لیا گیا

اسلام آباد : نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کل شام اسلام آباد سے واپس روانہ ہوگی، سول ایوی ایش اتھارٹی نے خصوصی طیارے کو پاکستان لینڈنگ کی اجازت دے دی، نیوزی لینڈ ٹیم اسلام آباد سے براستہ متحدہ عرب امارات نیوزی لینڈ پہنچے گی۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان منسوخ کرکے کل شام اسلام آباد سے روانہ ہوگی۔ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو لینے کیلئے خصوصی طیارہ کل اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے گا، سول ایوی ایش اتھارٹی نے خصوصی طیارے کو پاکستان لینڈنگ کی اجازت دے دی ہے۔ خصوصی طیارہ کل شام 6 بجے اسلام آباد سے متحدہ عرب امارات روانہ ہوگا، متحدہ عرب امارات سے خصوصی طیارہ نیوزی لینڈ روانہ ہوگا۔واضح رہے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین سیریز سکیورٹی خدشات کے باعث منسوخ ہوگئی ہے ۔

پاک نیوزی لینڈ سیریز منسوخ ہونے پر سرفراز احمد نے شاعرانہ انداز میں اہم پیغام دیدیا

ترجمان پی سی بی کے مطابق آج نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے آگاہ کیا ہے کہ انہیں سیکورٹی خدشات ہیں، اس لئے یکطرفہ طور پر سیریز ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور حکومت پاکستان نے مہمان ٹیم کی سکیورٹی کے لیے فول پروف انتظامات کررکھے تھے، ہم نے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کو بھی یہی یقین دہانی کرائی تھی۔ وزیراعظم نے ذاتی طور پر نیوزی لینڈ کی وزیراعظم سے رابطہ کرکے انہیں بتایا کہ ہماری سکیورٹی انٹیلی جنس ایجنسی دنیا کی ایک بہترین ایجنسی ہے اور مہمان ٹیم کی سکیورٹی کو کوئی خطرہ نہیں ہے، لیکن نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نے ازحد احتیاط کی پالیسی کے پیش نظر دورہ ملتوی کرنے کی استدعا کی۔ پاکستان اور دنیا بھر کے شائقین کرکٹ کیلئے یقینا ایک افسوسناک خبر ہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے اچانک سکیورٹی خدشات کو ایشو بنا کر دورہ پاکستان منسوخ کردیا ہے، جس پر دنیا بھر کے شائقین کرکٹ اور کرکٹ کے کھلاڑیوں نے سوشل میڈیا پراپنے بھرپور تاثرات اور جذبات کا اظہار کیا۔

مفتی عزیز الرحمان اور رکشے میں لڑکی کو ہراساں کرنے والے ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ آگیا

حکومت کاعوام کی جیبیں خالی کرنے کانیامنصوبہ،بجلی کے بلوں میں کتنااضافی انکم ٹیکس لگنے والاہے؟ہوش اڑ ادینے والی خبرآگئی

FOLLOW US