Sunday January 19, 2025

حکومت کاعوام کی جیبیں خالی کرنے کانیامنصوبہ،بجلی کے بلوں میں کتنااضافی انکم ٹیکس لگنے والاہے؟ہوش اڑ ادینے والی خبرآگئی

اسلام آباد: حکومت کا صدارتی آرڈیننس کے ذریعے بجلی کے بلوں میں 5 سے 35 فیصد ایڈوانس انکم ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ۔تفصیلات کے مطابق پروفیشنل شعبوں سے وابستہ نان فائلرز کے بجلی کے بلوں میں ایڈیشنل انکم ٹیکس لاگو ہو گا۔ماہانہ 10 ہزار روپے تک کے بجلی کے بل میں 5 فیصد اضافی انکم ٹیکس عائد ہوگا۔ ماہانہ 10 ہزار سے 20 ہزار تک کے بجلی کے بلوں میں10 فیصد اضافی انکم ٹیکس عائد ہوگا۔ماہانہ 20 سے 30 ہزار تک کے بلوں میں 15 فیصد، 30سے 40 ہزار تک کے بلوں میں20 فیصد، 40 سے 50 ہزار تک کے بلوں میں 25 فیصد اور ماہانہ 50 سے 75 ہزار تک کے بجلی کے بلوں میں 30 فیصد اضافی انکم ٹیکس لاگو ہوگا۔ جبکہ 75 ہزار سے زائد کے بلوں میں 35 فیصد اضافی انکم ٹیکس عائد ہوگا۔

” آپ تو اپنے ہی ملک کی سوتن بنی ہوئی ہیں”مریم نواز کی تنقید پر ڈاکٹر شہباز گل بھی خاموش نہ رہے ، کھری کھری سنا دیں

سفری پابندیاں ختم، برطانیہ نے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے خارج کر دیا

کھلاڑیوں کی حفاظت سب سے اہم تھی نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسینڈا آرڈن نے کرکٹ ٹیم کے فیصلے کی حمایت کردیا

FOLLOW US