Sunday January 19, 2025

ثانیہ مرزا کہاں ہیں ؟ نہایت خوبصورت تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی

نیویارک: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا اکثراوقات سوشل میڈیا پر اپنی مصروفیات اور تجربات سے مداحوں کو آگاہ کرتی رہتی ہیں تاہم اب انہوں نے اپنی نہایت خوبصورت تصویر اور بیٹے کے ساتھ ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے دھوم مچا دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ثانیہ مرزا نے ساحل سمندر پر بیٹھے ہوئے اپنی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں انہوں نے میرون رنگ کا ٹراوزر اور اپر پہن رکھا ہے جبکہ ان کے ہلکے بھورے بال کندھے پر گر رہے ہیں اور انہوں نے اپنا ایک ہاتھ گال پر رکھا ہواہے ۔اس کے ساتھ ساتھ سمندر کے کنارے پر پڑے پتھر اور پیچھے بلندوبانگ عمارتوں پر جگمگاتی روشنائیاں ماحول کو چار چاند لگا رہی ہیں ۔ثانیہ مرزا نے اپنی تصویر کے ساتھ یہ بھی بتایا کہ وہ اس وقت نیویارک کے علاقے بروکلین میں موجود ہیں ۔ثانیہ مرزا کی تصویر پر فریال مخدوم نے بھی اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ” یہ میرا آبائی علاقہ ہے “ ۔

جنوبی پنجاب میں پی ٹی آئی کی سیاست کو دھچکا اہم رہنما پیپلز پارٹی میں شامل ہوگیا

فتح اللہ گولن سے تعلقات کے الزام میں ترکی میں مزید 214 فوجی گرفتار کر لئے گئے

ہمیں ریڈ لسٹ میں رکھنا ہے توپھر آپ کا طیارہ بھی یہاں داخل نہیں ہوگا پاکستان کے برطانوی اقدام کا ترکی بہ ترکی جواب دے ڈالا

FOLLOW US