Monday November 25, 2024

جنوبی پنجاب میں پی ٹی آئی کی سیاست کو دھچکا اہم رہنما پیپلز پارٹی میں شامل ہوگیا

ملتان : جنوبی پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف کی سیاست کو بڑا جھٹکا لگ گیا۔جنوبی پنجاب کے صدر کا داماد پیپلز پارٹی میں شامل ہو گیا اور اس کو نیا صدر بھی مقرر کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق میلسی سے تعلق رکھنے والے عمران ممتاز بھابھہ نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ۔ منگل کو چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری سے پیپلزسیکریٹریٹ میں ملاقات کے بعد میلسی سے تعلق رکھنے والے عمران ممتاز بھابہ نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ ملاقات میں ممتاز بھابھہ نے پیپلز پارٹی کی قیادت پر مکمل اعتماد کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ پیپلز پارٹی غریب عوام اور مزدورں کی پارٹی ہے ، بلاول بھٹو زر داری کی قیادت میں پیپلز پارٹی اقتدار میں آکر ملک کی ترقی اور عوام کی فلاح کیلئے کام کرے گی۔

فتح اللہ گولن سے تعلقات کے الزام میں ترکی میں مزید 214 فوجی گرفتار کر لئے گئے

ہمیں ریڈ لسٹ میں رکھنا ہے توپھر آپ کا طیارہ بھی یہاں داخل نہیں ہوگا پاکستان کے برطانوی اقدام کا ترکی بہ ترکی جواب دے ڈالا

قبل ازیں رپورٹ میں بتایا گیا کہ بلاول کا دورہ جنوبی پنجاب، کوئی موثر شخصیت پی پی میں شامل نہ ہوسکی۔ پیپلز پارٹی کی مقامی قیادت ملتان کی کسی موثر سیاسی شخصیات کو پارٹی میں لانے میں ناکام ہو گئی۔بلاول بھٹو کو متاثر کرنے کے لیے ملتان کی جن دو شخصیات کو ٹکٹ ہولڈر ظاہر کرکے پارٹی میں شمولیت کرائی گئی۔ ان میں سے ایک کی الیکشن 2018ء میں ضمانت ہی ضبط ہو چکی ہے جب کہ دوسرا کبھی الیکشن لڑا ہی نہیں اور دلچسپ امر یہ ہے کہ اسے ق لیگ کا ٹکٹ ہولڈر قرار دیا گیا لیکن ق لیگ انہیں ٹکٹ ہولڈر تو کجا اپنا کارکن تسلیم کرنے سے بھی انکاری ہے۔ گذشتہ روز بلاول بھٹو زرداری سے این اے 155کے ٹکٹ ہولڈر انجینئر عاطف عمران کی ملاقات کرائی گئی۔ چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی موجودگی میں انجیئر عاطف عمران نے باضابطہ طور پر پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔ عاطف عمران نے 2018ء کے جنرل الیکشن میں مستقبل پاکستان پارٹی کے پلیٹ فارم سے الیکشن میں حصہ لے کر صرف 128 ووٹ حاصل کیے تھے۔2018ء کے انتخابات میں پیپلز پارٹی کو اس حلقہ سے کوئی امیدوار بھی نہیں مل سکا تھا۔جبکہ ملتان سے دوسری شخصیت میاں مظہر عباس جنہیں دو روز قبل مسلم لیگ ق کا این اے 156ملتان سے ٹکٹ ہولڈر ظاہر کرکے پارٹی مین شامل کرایا گیا۔ انہوں نے کبھی الیکشن میں حصہ ہی نہیں لیا اور مسلم لیگ ق کی مقامی قیادت نے بھی ان سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔

جب میرا رشتہ آیا تو میں ۔۔ جانیں ان مشہور کرکٹرز کی زندگی کے چند ایسے واقعات کے بارے میں، جو بہت کم لوگ جانتے ہیں

FOLLOW US