Tuesday April 30, 2024

میسی کی شرٹ جیسا پلاسٹک بیگ پہننے والا فٹ بالر کا مداح افغان بچہ اس وقت کہاں ہے؟ پتہ چل گیا

کابل : مشرقی صوبے غزنی کے علاقے جاغوری سے تعلق رکھنے والے پانچ سالہ بچے مرتضی کو معروف فٹبالر لیونل میسی کی طرف سے ارجنٹائن اور بارسلونا کی فٹبال ٹیموں کی شرٹس اور ایک فٹبال تحفتاً بھیجا گیا اور بعد میں دوحہ میں اس سے ملاقات بھی کی لیکن ان دنوں مرتضی کی زندگی خوف کا شکار بنی ہوئی ہے۔ کابل پر طالبان کے کنٹرول کے بعد ان دنوں وہ اپنے اہل خاندان کے ساتھ کابل میں پھنس کر رہ گیا ہے۔مرتضی نے اپنے والد عارف احمدی سے اپنے ہیرو فٹبالر میسی کی شرٹ جیسی جرسی کی فرمائش کی تھی لیکن ایسا کرنا ان کی پہنچ میں نہیں تھا۔ لہذا انھوں نے فیصلہ کیا کہ مرتضیٰ کو نیلی اور سفید دھاریوں والا پلاسٹک بیگ پہنا کر اس کا شوق پورا کر دیں، اس بچے کی تصویر نے انٹرنیٹ پر خاصی شہرت حاصل کو جو بالآخر میسی تک بھی پہنچی۔

اداکارہ ریما خان کے شوہر ڈاکٹر طارق شہاب افغان مہاجرین کی مدد کرنے قطر پہنچ گئے

سپین کی خبر رساں ایجنسی ’’ایوی‘‘ کے حوالےسے العربیہ نے بتایا کہ مرتضی افغانستان سے باہر جانا چاہتا ہے کیونکہ مسلسل خوف کی وجہ سے اس کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے۔ مرتضی کا کہنا ہے کہ ’’میں طالبان کے خوف گھر سے باہر نہیں نکل سکتا۔‘‘مرتضی کی 22 سالہ بہن کہتی ہے کہ دروازے پر ہونے والی ہر دستک پر مرتضی اپنی ماں یا مجھ سے لپٹ جاتا ہے کہ کہیں طالبان اسے ساتھ نہ لے جائیں۔

اپنے کیرئیر کے پہلے میچ میںمجھے شعیب اختر سمیت پاکستانی کھلاڑیوں سے گالیاں پڑیں ، وریندر سہواگ نے اپنے ڈیبیو کا واقعہ سنا دیا

سدھار تھ شکلا رات کو تین بجے اٹھے اور انہوں نے اپنی والدہ کو بلا کر کیا کہا ؟ بھارتی میڈیا نے خاندانی ذرائع سے دعویٰ کر دیا

FOLLOW US