Sunday January 19, 2025

اپنے کیرئیر کے پہلے میچ میںمجھے شعیب اختر سمیت پاکستانی کھلاڑیوں سے گالیاں پڑیں ، وریندر سہواگ نے اپنے ڈیبیو کا واقعہ سنا دیا

ممبئی:بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر ورندر سہواگ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں پاکستان کے خلاف ڈیبیو کرنے پر شعیب اختر، شاہد آفریدی، محمد یوسف، شاہد نذیر سمیت دیگر کھلاڑیوں نے خوب گالیاں دی تھیں۔بھارتی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں صحافی کے سوال پر انہوں نے بتایا کہ میں نے 21 سال کی عمر میں بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف میچ میں ڈیبیو کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ اس موقع پر جب میں بیٹنگ کے لیے آیا تو پاکستان کے بیشتر کرکٹرز نے مجھے گالیوں کے ساتھ خوش آمدید کہا۔سہواگ نے بتایا کہ میرے پڑوسی پنجابی تھے جن سے اکثر بات ہوتی رہتی تھی اور بہت ساری پنجابی گالیوں کا مجھے پتہ تھا لیکن پاکستانی کرکٹر نے جو گالیاں مجھے دیں وہ میں نے زندگی میں پہلی مرتبہ سنی تھیں۔سابق بھارتی اوپنر نے بتایا کہ 2004 میں پاکستان کے دورے کے دوران میں ٹرپل سنچری سکور کر کے ان گالیوں کا بدلہ لیا تھا۔

سدھار تھ شکلا رات کو تین بجے اٹھے اور انہوں نے اپنی والدہ کو بلا کر کیا کہا ؟ بھارتی میڈیا نے خاندانی ذرائع سے دعویٰ کر دیا

افغانستان میں طالبان نے امریکا اور ’پاکستانی مارخور‘ نے انڈیا کو شکست دی، ڈاکٹر منور صابر

افغانستان میں طالبان نے امریکا اور ’پاکستانی مارخور‘ نے انڈیا کو شکست دی، ڈاکٹر منور صابر

FOLLOW US