Sunday January 19, 2025

اداکارہ ریما خان کے شوہر ڈاکٹر طارق شہاب افغان مہاجرین کی مدد کرنے قطر پہنچ گئے

دوحہ : پاکستانی اداکارہ ریما خان کے شوہر ڈاکٹر طارق شہاب افغان مہاجرین کی مدد کیلئے قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچ گئے۔ ریما خان نے اپنے شوہر کی ایک سیلفی انسٹاگرام پر پوسٹ کی ہے جس میں انہیں طیارے کے کاک پٹ میں پائلٹس کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔ ریما خان نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا ’ میرے شوہر ڈاکٹر سید طارق شہاب اپنی امریکی ٹیم کے ہمراہ قطر جا رہے ہیں، وہ دوحہ میں افغان مہاجرین کی دیکھ بھال کرین گے۔ مجھے ان کی ہمت، کام اور قربانی پر فخر ہے، میں اللہ سے دعا کرتی ہوں کہ ان کا سفر محفوظ اور کامیاب رہے۔‘ خیال رہے کہ ریما خان کے شوہر امریکہ کے شہری ہیں۔ ڈاکٹر طارق شہاب امراضِ قلب کے ماہر ہیں۔ دونوں کی شادی سنہ 2011 میں ہوئی تھی۔

اپنے کیرئیر کے پہلے میچ میںمجھے شعیب اختر سمیت پاکستانی کھلاڑیوں سے گالیاں پڑیں ، وریندر سہواگ نے اپنے ڈیبیو کا واقعہ سنا دیا

سدھار تھ شکلا رات کو تین بجے اٹھے اور انہوں نے اپنی والدہ کو بلا کر کیا کہا ؟ بھارتی میڈیا نے خاندانی ذرائع سے دعویٰ کر دیا

افغانستان میں طالبان نے امریکا اور ’پاکستانی مارخور‘ نے انڈیا کو شکست دی، ڈاکٹر منور صابر

FOLLOW US