Sunday January 19, 2025

سدھار تھ شکلا رات کو تین بجے اٹھے اور انہوں نے اپنی والدہ کو بلا کر کیا کہا ؟ بھارتی میڈیا نے خاندانی ذرائع سے دعویٰ کر دیا

ممبئی : معروف بھارتی اداکار سدھارتھ شکلا دنیا سے رخصت ہو چکے ہیں اور ان کی آخری رسومات کی ادائیگی کیلئے انڈسٹری کے نامور سٹارز بھی موجود ہیں تاہم ان کے خاندان کے قریبی ذرائع کا کہناہے کہ اداکار رات کو تین بجے سینے میں تکلیف ہوئی تھی اور انہوں نے اپنی والدہ کو بھی بتایا تھا ۔ ٹائمز اف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق رات کو 3 بجے سدھارتھ کی طبیعت ناساز ہوئی تھی، انہوں نے اپنی والدہ کو سینے میں تکلیف سے آگاہ کیا تھا، ان کی والدہ نے انہیں پانی دیا تھا جس کے بعد وہ سوگئے تھے مگر وہ صبح بیدار نہیں ہوئے تھے۔مزید بتایا گیا کہان کی والدہ نے جگانے کی کوشش کی تو وہ نہیں اٹھے جس کے بعد ان کی بہن نے ڈاکٹر کو بلایا جس نے انہیں مردہ قرار دیا اور فوری ہسپتال جانے کو کہا۔ذرائع کے مطابق دوستمبر کو صبح 9 بج کر 40 منٹ پر سدھارتھ شکلا کو ہسپتال لے جایا گیا تھا اور 10 بج کر 15 منٹ پر جب ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کی تو اس وقت وہاں ان کی بہن، بہنوئی، کزن اور 3 دوست موجود تھے۔

افغانستان میں طالبان نے امریکا اور ’پاکستانی مارخور‘ نے انڈیا کو شکست دی، ڈاکٹر منور صابر

’عمران خان کی وجہ سے وزارت داخلہ کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا ‘ چوہدری نثار کا تہلکہ خیز بیان سامنے آگیا

خیال رہے کہ سدھارتھ شکلا نے ماڈلنگ کے ذریعے شوبز میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور انہوں نے ٹی وی شو ’بابل کا آنگن چھوٹے نا‘ میں مرکزی کردار سے اداکاری کے میدان میں قدم رکھا تھا۔بعدازاں انہوں نے ’جانے پہچانے سے یہ اجنبی‘، ’دل سے دل تک‘ اور’لو یو زندگی‘ جیسے ڈراموں میں اداکاری کی لیکن’ بالیکا ودھو‘ سے انہیں بہت مقبولیت ملی، وہ’سی آئی ڈی‘ اور’آہٹ‘ کا حصہ بھی رہے۔ سدھارتھ شکلا’جھلک دکھلا جا 6‘،’فیئر فیکٹر: خطروں کے کھلاڑی 7‘، ’بگ باس13‘ اور’بگ باس14‘ جیسے ریئلٹی شوز کا بھی حصہ رہے۔انہوں نے ’خطروں کے کھلاڑی 7‘ اور ’بگ باس سیزن 13‘ بھی جیتا تھا جس نے ان کی شہرت میں مزید اضافہ کردیا تھا۔

بھارتی اداکار سدھارتھ شکلا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منطر عام پر آ گئی

FOLLOW US