Monday January 20, 2025

بنگلہ دیش نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو عبرتناک شکست دیدی

ڈھاکہ: بنگلہ دیش نے پہلے ٹی 20میچ میں نیوزی لینڈ کو سات وکٹوں سے شکست دیدی۔ بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کی جانب سے دیا گیا 61 رنز کا ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔بنگلہ دیش کی جانب سے شکیب الحسن 25رنز بناکر نمایاں رہے۔مشفیق الرحیم 16اور محمد اللہ 14رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے اعجاز پٹیل نے چار اوورز میں سات رنز دیکر ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ قبل ازیں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پہلے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا جو اس کے لیے ڈراؤنا خواب ثابت ہوا۔نیوزی لینڈ کے صرف دو بلے باز ڈبل فگرز میں داخل ہوسکے۔ٹوم لیتھم اور ہینری نکلس 18،18 رنز بناکر نمایاں رہے۔بنگلہ دیش کی جانب سے مستفیض الرحیم نے تین، شکیب الحسن،نسسیم احمد اورمحمد سیف الدین نے دو ،دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے چاند نواب کی ویڈیو کروڑوں روپے کی نیلامی کیلئے پیش

سابق کپتان اظہرعلی نے انگلینڈ میں کچن سنبھال لیا قرنطینہ میں وقت گزارنے کیلئے کھانا پکانا شروع کردیا

عائلہ کے خون میں صرف کرکٹ ہی نہیں بلکہ کرپشن بھی شامل ہے، ٹویٹر صارف کا وسیم اکرم کی بیٹی سے متعلق نفرت انگیز تبصرہ

FOLLOW US