Monday January 20, 2025

سابق کپتان اظہرعلی نے انگلینڈ میں کچن سنبھال لیا قرنطینہ میں وقت گزارنے کیلئے کھانا پکانا شروع کردیا

لندن : قومی ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی نے کچن سنبھال لیا ، کھانا پکانے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی نے انگلینڈ میں کاؤنٹی کرکٹ میں شرکت سے پہلے کچن میں ایکشن دکھاتے ہوئے قرنطینہ میں وقت گزارنے کیلئے کھانا پکانا شروع کردیا۔ بتایا گیا ہے کہ پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے بیٹسمین ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد سمر سیٹ کاؤنٹی کی نمائندگی کیلئے انگلینڈ پہنچے ہیں جہاں وہ اس وقت قرنطینہ میں ہیں اور ان کیلئے وقت گزارنا مشکل ہورہا تھا ، جس کا توڑ نکالتے ہوئے اظہر علی نے کچن میں کھانا پکانا شروع کردیا ہے اور اس میں اپنے فینز کو بھی شامل کیا۔

سارہ خان کی اپنے شوہر کو بوسہ دینے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی

اظہر علی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر لائیو کوکنگ کرتے ہوئے دال پکانا شروع کردی ، اس دوران وہ اپنے مداحوں سے گفتگو بھی کرتے رہے جہاں انہوں نے فینز کے کرکٹ سے متعلق پوچھے گئے سوالات کے جوابات بھی دیے ، اس دوران اظہر علی نے دال پکانے سے متعلق متعدد بار اپنی اہلیہ سے مشورے بھی لیے۔ 36 سالہ قومی بلے باز اظہرعلی 19 فروری 1985 کو لاہورمیں پیدا ہوئے ، انہوں نے اپنا پہلا ٹیسٹ 13 جولائی 2010ء میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلا جب کہ ون ڈے کیریئرکا آؔغاز 30 مئی 2011 کو آئرلینڈ کے خلاف میچ کھیل کر کیا ، بلے باز اب تک 89 ٹیسٹ میچز میں6641 رنز بنا چکے ہیں ، ٹیسٹ کریئر میں انہیں اب تک 18 سنچریاں اور 33 نصف سنچریاں بنانے کا اعزاز بھی حاصل ہے جب کہ نائٹ ٹیسٹ میچ کی ایک اننگ میں 302 رنز بنانے کا منفرد ریکارڈ بھی قائم کرچکے ہیں ، اظہرعلی نے اپنے کیریئر میں 53 ون ڈے میچز کھیلے اور 1845 رنز بنائے جس میں انہوں نے 3 سنچریاں اور 12 نصف سنچریاں بھی اپنے نام کیں۔

روس نے امریکہ سے افغان سینٹرل بینک کے منجمد شدہ اثاثے بحال کرنے کا مطالبہ کردیا

امریکیوں کا مال غنیمت دستیاب ہے، لاہور میں دکان کھل گئی

FOLLOW US