Monday January 20, 2025

راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے چاند نواب کی ویڈیو کروڑوں روپے کی نیلامی کیلئے پیش

اسلام آباد : راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے رپورٹر چاند نواب کی ویڈیو کروڑوں روپے کی نیلامی کیلئے پیش، چاند نواب کی ویڈیو کو سلمان خان کی فلم میں بھی کاپی کیا گیا- تفصیلات کےمطابق انسان کب راتوں رات شہرت کی بلندیوں تک پہنچ جائے، اس بات کا علم آج کے زمانے میں کسی کو نہیں، کب کس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ہو اور دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو جائے، اس بات کا بھی کسی کو علم نہیں، ایسا ہی واقعہ پاکستانی رپورٹر چاند نواب کے ساتھ پیش آیا- کچھ سال پہلے چاند نواب کو اندازہ بھی نہیں تھا کہ عید کے موقع پر ان کی سادہ سی ویڈیو انہیں اس قدر مقبول کر دے گی اور وہ سپر سٹار بن جائیں گے ۔

عائلہ کے خون میں صرف کرکٹ ہی نہیں بلکہ کرپشن بھی شامل ہے، ٹویٹر صارف کا وسیم اکرم کی بیٹی سے متعلق نفرت انگیز تبصرہ

ذرائع کے مطابق عید پر کراچی سے اندرون ملک جانے والے پردیسیوں کی کوریج کرتے ہوئے عوام چاند نواب کے آگے سے گزر رہے تھے، اور چاند نواب کی ریکارڈنگ بار بار خراب ہو رہی تھی جس پر وہ غصہ ہو رہے تھے ۔ ان کا یہ کلپ سو شل میڈیا پر اس قدر مشہور ہوا کہ اسے سلمان خان کی فلم بجرنگی بھائی جان میں کاپی کیا گیا اور اداکار نواز الدین صدیقی نے فلم میں پاکستانی صحافی چاند نواب کا کردار ادا کرتے ہوئے اسی منظر کو فلم میں دہرایا۔

سابق کپتان اظہرعلی نے انگلینڈ میں کچن سنبھال لیا قرنطینہ میں وقت گزارنے کیلئے کھانا پکانا شروع کردیا

اب اس ویڈیو کو نیلامی کیلئے پیش کیا جا رہا ہے ۔ اور اس کی ایک اندا زے کے مطابق نیلامی ایک کروڑ سے زائد روپے سے شروع ہو گی۔ویڈیو کی ڈسکرپشن میں لکھا گیاکہ میں چاند نواب صحافت سے وابستہ رپورٹر ہوں ، سال 2008 میں یوٹیوب پر میری ویڈیو سامنے آئی جس میں میں ایک ریلوے سٹیشن پر عید کے تہوار کی خبر دے رہا ہوں ، میری جھنجھلاہٹ ، غصے پر مبنی تاثرات کو فیس بک پر لاکھوں ویوز ملے اور وہ ویڈیو وائرل ہو گئی ۔ سال 2016 میں میری مقبولیت میں اس وقت اضافہ ہوا جب فلمساز کبیر خان نے اپنی فلم بجرنگی بھائی جان میں نواز الدین صدیقی کی صورت میں میرا کردار تخلیق کیا ، اس سے مجھے راتوں رات شہرت ملی۔

FOLLOW US