Monday January 20, 2025

عائلہ کے خون میں صرف کرکٹ ہی نہیں بلکہ کرپشن بھی شامل ہے، ٹویٹر صارف کا وسیم اکرم کی بیٹی سے متعلق نفرت انگیز تبصرہ

لاہور: وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا نے اُن کے شوہر کو کرپٹ کہنے والے سوشل میڈیا صارف کو کھری کھری سُنا دیں ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شنیرا اکرم نے اپنے شوہر وسیم اکرم کے ٹوئٹ پر ردّعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’’کرکٹ! عائلہ کے نام کے ساتھ جُڑی ہے، عائلہ کے خون میں ہے، آئیے دیکھتے ہیں کہ کرکٹ کا جادو عائلہ کی رگوں میں چلتا ہے یا نہیں‘۔

شنیرا کے اس ٹوئٹ پر ردّعمل دیتے ہوئے ایک صارف نے کہا کہ ’صرف کرکٹ ہی نہیں بلکہ کرپشن بھی خون میں شامل ہے‘۔
صارف کے اس نفرت انگیز جواب پر ردّعمل دیتے ہوئے شنیرا نے خوب کھری کھری سُنائیں۔ شنیرا نے کہا کہ ’آپ کی ہمت کتنی ہے کہ آپ ہماری زندگیوں پر جھوٹے تبصرے کررہے ہو، میں آپ کو موقع دیتی ہوں کہ یہ بات آپ میرے منہ میرے سامنے کھڑے ہوکر بولیں‘۔ یا د رہے کہ وسیم اکرم نے اپنے اکاؤنٹ پر اپنی بیٹی عائلہ کی تصویر شیئر کی تھی جس میں اُنہوں نے کِٹ پہنی ہوئی تھی ۔ وسیم اکرم نے اپنے ٹویٹ میں لکھا تھا کہ ’’عائلہ اپنے والد کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کے لیے بےحد پُرجوش ہیں‘۔

سابق کپتان اظہرعلی نے انگلینڈ میں کچن سنبھال لیا قرنطینہ میں وقت گزارنے کیلئے کھانا پکانا شروع کردیا

سارہ خان کی اپنے شوہر کو بوسہ دینے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی

امریکیوں کا مال غنیمت دستیاب ہے، لاہور میں دکان کھل گئی

FOLLOW US