Monday January 20, 2025

سارہ خان کی اپنے شوہر کو بوسہ دینے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی

کراچی: پاکستانی اداکارہ سارہ خان کی اپنے شوہر فلک کو بوسہ دینے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 29سالہ اداکارہ میک اپ کرنے میں مصروف ہوتی ہیں اور ایسے میں فلک اپنے فون پر ویڈیو بناتے ہوئے ان کے قریب آ کر کھڑا ہو جاتا ہے اور وہ ان کے گال پر بوسہ دے دیتی ہیں۔ یہ ویڈیو گلوکار فلک شبیراور ان کی اہلیہ سارہ خان کی یہ ویڈیو انسٹاگرام اکاﺅنٹ ’آل پاک ڈرامہ پیج آفیشل‘ پر پوسٹ کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق فلک شبیر اور سارہ کے ہاں ننھے مہمان کی آمد بھی متوقع ہے۔ اس ویڈیو پر کمنٹس میں جہاں ان کے مداح ان کے خوبصورت اور خوشگوار ازدواجی تعلق کی تعریف کر رہے ہیں وہیں انہیں ماں باپ بننے پر مبارکباد بھی دے رہے ہیں۔

روس نے امریکہ سے افغان سینٹرل بینک کے منجمد شدہ اثاثے بحال کرنے کا مطالبہ کردیا

امریکیوں کا مال غنیمت دستیاب ہے، لاہور میں دکان کھل گئی

پی آئی اے نے اپنا طیارہ نیلام کردیا، قیمت جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں

FOLLOW US