Wednesday May 8, 2024

کیریبیئن پریمیئر لیگ میں کرس گیل نے چھکا مار کر شیشہ توڑ دیا، ویڈیو وائرل

لاہور : ویسٹ انڈین سٹار بیٹسمین اور یونیورس باس کے نام سے مشہور کرس گیل نے کیریبیئن پریمیئر لیگ کے میچ میں چھکا مار کر شیشہ توڑ دیا۔ رپورٹ کے مطابق کیریبیئن پریمیئر لیگ میں سینٹ کٹس نیوس پیٹریوٹس اور بارباڈوس رائلز کے درمیان ہونے والے میچ میں کرس گیل نے سب کو حیران کردیا۔میچ کے پانچویں اوور کی چوتھی بال پر کرس گیل نے جیسن ہولڈر کو زوردار چھکا لگایا اور کمنٹری باکس کے نیچے کھڑکی کے شیشے کو توڑ دیا۔ کرس گیل ٹی 20 کرکٹ کے بے تاج بادشاہ سمجھے جاتے ہیں۔ 1999 میں ڈیبیو کرنے والے سپر سٹار 41 سال کی عمر میں ناصرف ابھی تک بین الاقوامی کرکٹ کھیل رہے ہیں بلکہ اپنے عروج پر ہیں۔ ٹوئٹر پر جانز نامی ایک صارف کا کہنا تھا کہ یونیورس باس کرس گیل کا اثر سی پی ایل 21 پر بھی ہوگیا.

امریکی فورسز نے کابل میں اپنا سامان تباہ کرنا شروع کر دیا کابل ایئرپورٹ پر حملے کے بعد بھی رات گئے دھماکے سنے گئ

سنی لیون نے بالآخر امریکی اداکار ڈینیئل ویبر کے ساتھ شادی کی وجہ بتادی

میسی کے بعد کرسٹیانو رونالڈو نے بھی اپنا کلب چھوڑ دیا، اب کس کلب کی طرف سے کھیلیں گے؟

FOLLOW US