Sunday January 19, 2025

سنی لیون نے بالآخر امریکی اداکار ڈینیئل ویبر کے ساتھ شادی کی وجہ بتادی

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون نے امریکی اداکار ڈینیئل ویبر کے ساتھ شادی کر رکھی ہے اور ان کے تین بچے ہیں۔ سنی لیون ڈینیئل کے ساتھ شادی کے متعلق کم ہی بولتی ہیں تاہم گزشتہ دنوں ٹی وی نیٹ ورک ’ووٹ‘ (Voot)کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے پہلی بار ڈینیئل کے ساتھ شادی کی وجہ اپنے مداحوں کو بتا دی۔ پروگرام ’فیٹ اپ وِد دی سٹارز تھری‘ (Feet Up With The Stars 3)میں گفتگو کرتے ہوئے میزبان نے سنی لیون سے پوچھا کہ انہوں نے ڈینیئل ویبر کے ساتھ شادی کیوں کی؟ اس سوال کا جواب دیتے ہوئے سنی لیون کا کہنا تھا کہ ”میں ڈینیئل کی ڈانس کی مہارت سے بہت پیار کرتی ہوں، مجھے اس کا ڈانس بہت اچھا لگتا ہے اور اس کے ساتھ شادی کرنے کی وجوہات میں سے ایک یہ بھی ہے۔ ڈینیئل کا ڈانس مجھے ہر چیز بھلا دیتا ہے۔ “ واضح رہے کہ سنی لیون ان دنوں ایک تامل فلم ’شیرو‘ میں کام کر رہی ہیں جو جلد ریلیز ہونے والی ہے۔ اس کے علاوہ وہ کئی بالی ووڈ فلموں کی شوٹنگ میں بھی حصہ لے رہی ہیں۔

پرانے وقت میں مائیں بچوں کو گود میں لے کر کلمہ سناتی تھیں، آجکل بچوں کو موبائل پکڑا دیا جاتا ہے، ابرار الحق کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

میسی کے بعد کرسٹیانو رونالڈو نے بھی اپنا کلب چھوڑ دیا، اب کس کلب کی طرف سے کھیلیں گے؟

ابرارالحق، عیسیٰ خیلوی،عمران اسماعیل تین گویئے حکومت کی3 سالہ کارکردگی ہے مولانا فضل الرحمان

FOLLOW US