نیودہلی: بھارتی میڈیا کی جانب سے ارشد ندیم پر الزام عائد کرنے پر نیرج چوپڑا نے اپنے ملک کے میڈیا کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور الزامات کو جھوٹا قرار دیا ہے۔ واضح رہے کہ بھارتی میڈیا نے الزام عائد کیا تھا کہ ارشد ندیم نے اولمپکس کے دوران بھارٹی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا کا جیولین(نیزہ) اپنے پاس رکھا تھا۔ ارشد ندیم نے ایتھلیٹ نیرج چوپڑا کا جیولن اپنے پاس رکھنے کے الزام کو بےبنیاد قرار دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مضحکہ خیز بیان پر اب نیرج چوپڑا کا بھی بیان سامنے آیا ہے۔نیرج چوپڑا نے کہا ہے کہ ارشد ندیم کے ساتھ جیولین کی بات کو غلط انداز میں پیش کیا گیا، مقابلوں کے وقت سب جیولین ایک ساتھ رکھی ہوتی ہیں ، پرسنل جیولین بھی انتظامیہ کےحوالے ہوتی ہےاور کوئی بھی استعمال کرسکتاہے۔نیرج نے بھارتی میڈیا سے اپیل کی کہ وہ ان کی بات کو اپنے ایجنڈے کا رنگ دے کر پیش مت کریں، ہم سارے جیولین تھروور آپس میں بہت محبت سے رہتے ہیں۔
رمیز راجہ نے چئیرمین پی سی بی بننے کے بعد پاکستان کی کرکٹ میں بہتری لانے کیلئے کمر کس لی
ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا کی ایک اور ویڈیو وائرل ہو گئی
ٹک ٹاکر حریم شاہ کی نئی ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا
"Sports teaches us to be together and united"@Neeraj_chopra1 issues a video to clarify that there is no controversy regarding his javelin for the Olympic Games final. pic.twitter.com/FVuuc7qIao
— The Field (@thefield_in) August 26, 2021