Sunday January 19, 2025

ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا کی ایک اور ویڈیو وائرل ہو گئی

فیصل آباد: ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا کی سکردو میں بنائی گئی ایک اور ویڈیو وائرل ہو گئی۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق 23سالہ جنت مرزا اس ویڈیو میں سکردو کے پرفضاءماحول اور آنکھوں کو خیرہ کردینے والے نظاروں سے لطف اندوز ہو رہی ہوتی ہیں۔ وہ اپنی بہن علشبہ اور دیگر دوستوں کے ساتھ حالیہ دنوں سکردو گئی تھیں جہاں سے انہوں نے اپنے اکاﺅنٹس پر اپنے اس سیاحتی دورے کی کافی ویڈیوز پوسٹ کی تھیں۔ اس وائرل ویڈیو میں جنت مرزا سکردو کی ایک سرسبز وادی میں گھوم رہی ہوتی ہیں۔ وہ اس ویڈیوکے کیپشن میں جنت مرزا لکھتی ہیں کہ ”پاکستان خوبصورت ہے۔“ رپورٹ کے مطابق جنت مرزا فلم انڈسٹری میں بطور اداکارہ اپنے کیریئر کا آغاز بھی کر چکی ہیں۔ان کی پہلی فلم کا نام ’تیرے باجرے دی راکھی‘ ہے جو جلد ریلیز ہونے والی ہے۔

رمیز راجہ نے چئیرمین پی سی بی بننے کے بعد پاکستان کی کرکٹ میں بہتری لانے کیلئے کمر کس لی

ٹک ٹاکر حریم شاہ کی نئی ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا

ترین گروپ کے ایم پی اے خرم لغاری کیخلاف خاتون کو ہراساں کرنےکا مقدمہ درج

FOLLOW US