Sunday November 24, 2024

بابر اعظم نے عمران خان کی طرح کا کپتان بننے کی خواہش کا اظہار کردیا

جمیکا: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ وہ عمران خان کی طرح کا کپتان بننا چاہتے ہیں۔ ویسٹ انڈیز کا دورہ مکمل ہونے پر ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ بطور کپتان اپ کو پر اعتما د رہنا ہوتا ہے کیونکہ پوری ٹیم آپکی طرف دیکھ رہی ہوتی ہے،عمران خان میرے لیے کپتانی کا بہترین نمونہ ہیں میں نے انکے بارے میں سابق کرکٹرز سے کافی کچھ سن رکھ ہے اور میں عمران خان کی طرح کا کپتان بننا چاہتا ہوں۔دوسرے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں اوپنرز نے اچھا آغاز فراہم کیا جس کے باعث ویسٹ انڈیز کو اچھا ٹارگٹ دینے میں کامیاب ہوئے۔جتنا ٹیسٹ کرکٹ کھیلیں گے اتنا توازن دیکھنے کو ملے گا۔عمران بٹ اور عابد سیریز میں مجموعی طور پر اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکے

پی ٹی آئی حکومت3 سالوں میں ادویات کی قیمتوں میں 500 فیصد سے زائد اضافہ کرچکی، ادویات کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے

مگر ابھی نئے اوپنرز کے بارے میں نہیں سوچ رہے۔جب کھلاڑی مشکل وقت سے گزررہے ہوں تو ان پر اعتماد کرنے اور انکا ساتھ دینے کی ضرورت ہوتی ہے۔ویسٹ انڈیز میں بیٹنگ کے لیے مشکل کنڈیشنز تھیں۔عمران بٹ نے سلپ میں بہترین فیلڈنگ کا مظاہر کیا۔ہمیں کھلاڑیوں کو اعتماد دینے کی ضرورت ہےہم سب کو یقین تھا کہ دوسرا ٹیسٹ جیت کر ٹیسٹ سیریز برابر کردیں گے۔فواد عالم، حسن علی،فہیم اشرف نے سیریز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے، افغان سرزمین استعمال نہیں ہونے دیں گے بھارت منفی پروپیگنڈا کرنے سے باز رہے، بھارت سمیت کسی کو داخلی معاملات میں مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے۔ ترجمان افغان طالبان

شاہد آفریدی کو سرفراز احمد کی جگہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کپتانی سونپے جانے کا امکان

FOLLOW US