لاہور : سابق کپتان شاہد آفریدی کو سرفراز احمد کی جگہ ٹیم کا کپتان بنائے جانے کا بھی امکان ہے۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) کے ساتویں ایڈیشن میں بوم بوم شاہد آفریدی کے ملتان سلطان چھوڑ کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرزسے معاہدہ کرنے کی خبریں ہیں۔ ایک انٹرویو میں ندیم عمر نے کہا کہ اگر سرفراز خود دستبردار ہونا چاہیں تو شاہد آفریدی کو ان کی جگہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا کپتان بھی بنایا جاسکتا ہے ۔ ندیم عمر نے کہا کہ شاہد آفریدی کے پی ایل کی فاتح راولا کوٹ کے کپتان رہے ہیں وہ ٹیم کو لڑانے کا ہنر جانتے ہیں، آفریدی سری لنکن لیگ میں گال گلیڈی ایٹرز کا بھی حصہ ہیں۔ واضح رہے کہ پی ایس ایل میں شاہد آفریدی پشاور زلمی، کراچی کنگز اور ملتان سلطان کی نمائندگی کرچکے ہیں
قابض بھارتی فوج کی بربریت جاری، ایک ہی دن میں 5 کشمیریوں کو شہید کردیا گیا
مینارپاکستان واقعے کے بعد دئیےگئے بیان پرمفتی بھی اقرارالحسن کے حق میں بولتے ہوئے روپڑے