Sunday November 24, 2024

دوسرا ٹیسٹ، ویسٹ انڈیز نے 8 وکٹوں پر 123 رنز بنا لیے شاہین آفریدی کے 4 اور عباس کے 3 شکار

جمیکا : پاکستان نے پہلی اننگز 9 وکٹ کے نقصان پر 302 رنز بناکر ڈیکلیئر کردی جس کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار ہے۔ کنگسٹن میں جاری دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز کا کھیل جاری ہے۔ ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار ہے اور ابتدائی 4 بلے باز 45 رنز پر پویلین واپس لوٹ گئے۔ کپتان کریگ بریتھ ویٹ 4 کیرن پاول 5، روسٹن چیز 10 اور الزاری جوزف 4 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ قومی ٹیم کی جانب سے شاہین آفریدی نے 3 اور فہیم اشرف نے ایک وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل پاکستان نے پہلی اننگز 9 وکٹ کے نقصان پر 302 رنز بنانے کے بعد ڈیکلیئر کردی تھی۔ پاکستان کے ابتدائی 3 بلے باز صرف 2 رنز پر پویلین واپس لوٹ گئے تھے۔ عابد علی اور عمران بٹ ایک ایک جب کہ اظہر علی صفر پر آؤٹ ہوئے جس کے بعد کپتان بابراعظم اور فواد عالم نے ذمہ دارانہ اننگز کھیل کر پاکستان کی پوزیشن مستحکم کی۔

افغانستان کے صوبہ پنجشیر مین جنگ چھڑتے چھڑتے رہ گئی احمد مسعود بات چیت کے حق میں ہیں، پنجشیر والے اشرف غنی سے نفرت کرتے ہیں، امر اللہ صالح صرف ٹوئٹر پر جنگ لڑ رہا ہے

فواد عالم نے ایک بار پھر اپنی سلیکشن درست ثابت کرتے ہوئے کیریئر کی پانچویں سنچری اسکور کی اور وہ 124 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ کپتان بابراعظم 75، محمد رضوان 31، فہیم اشرف 26، شاہین آفریدی 19 اور حسن علی 9 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے کیمر روچ اور جیڈن سیلز نے 3،3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جب کہ جیسن ہولڈر نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ واضح رہے ویسٹ انڈیز نے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو ایک وکٹ سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کررکھی ہے۔

شیخ رشید کا مولانا فضل الرحمان کی مستقبل کی سیاست بہتر ہونےکا اشارہ

کیسے ایک پاکستانی نے بل گیٹس سے 100 ملین ڈالر ہتھیائے، مبینہ فراڈ کی حیرت انگیز داستان سامنے آگئی

FOLLOW US