Sunday November 24, 2024

شیخ رشید کا مولانا فضل الرحمان کی مستقبل کی سیاست بہتر ہونےکا اشارہ

اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے مولانا فضل الرحمان کی مستقبل کی سیاست بہتر ہونے کا اشارہ دے دیا، انہوں نے کہا کہ افغانستان کی وجہ سے مولانا فضل الرحمان کی سیاست شاید اچھی ہوجائے، مجموعی طور پر اپوزیشن کی سیاست ٹُھس ہوگئی ہے، مریم نواز بیٹے کی شادی میں شرکت کی اجازت مانگتی تو معاملہ ضرور کابینہ میں رکھتے۔ انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی سیاست شاید افغانستان کی وجہ سے اچھی ہوجائے، اپوزیشن کی سیاست ٹُھس ہوگئی ہے، مریم نواز بیٹے کی شرکت کیلئے اجازت نہیں مانگی، مریم نواز اجازت مانگتی تو معاملہ کابینہ میں رکھتے۔انہوں نے کہا کہ طالبان نے یقین دلایا ہے کہ افغان سرزمین ٹی ٹی پی کو استعمال نہیں کرنے دیں گے، افغانستان کے حالات کی وجہ سے سی پیک اہم ہوگیا ہے، بعض دستانے پہنے ہاتھ نہیں چاہتے پاکستان آگے جائے، افغان مہاجرین سے متعلق کوئی دباؤ نہیں ، بعض ممالک نے جہاز کھڑے کرنے کی اجازت مانگی ہے۔

کیسے ایک پاکستانی نے بل گیٹس سے 100 ملین ڈالر ہتھیائے، مبینہ فراڈ کی حیرت انگیز داستان سامنے آگئی

مدرسے میں بچی سے زیادتی کا کیس، راولپنڈی پولیس نے مفتی شاہ نواز احمد کو گرفتار کر لیا

انہوں نے کہا کہ طورخم بارڈر پر لوگوں کو لا رہے ہیں۔ افغانستان کے موجودہ حالات کی وجہ سے سی پیک مزید اہم ہوگیا ہے، بھارت سی پیک میں کامیابی نہیں چاہتا۔ پچھلے ایک ماہ میں جو واقعات ہو رہے ہیں اس سے واضح ہو رہا ہے کہ سی پیک کو ناکام بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن ہم ہر صورت سی پیک مکمل کریں گے، چینی شہریوں پر حملوں کے واقعات کے 4 کیسوں میں کچھ ملزموں کو گرفتار کرلیا ہے۔ 40 چینی کمپنیوں کو پاک فوج کی سکیورٹی دی گئی ہے، چینی سفیر کو باور کروایا کہ چینی شہریوں کو مکمل سکیورٹی دی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی افغانستان کی وجہ سے سیاست بہتر ہوسکتی ہے۔ لندن میں مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی نکاح کی تقریب کے معاملے پر بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے بیٹے کے نکاح میں شرکت کے سلسلے میں بیرون ملک جانے کے لیے اجازت نہیں مانگی اگر وہ اجازت مانگتیں تو میں کابینہ میں لے کر جاتا۔

مایاعلی کی اپنے میک اپ آرٹسٹ کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

FOLLOW US