Thursday April 25, 2024

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ، بابراعظم کی پہلی پوزیشن مزید مستحکم

لاہور : آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ نئی ون ڈے رینکنگ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے اپنی پہلی پوزیشن مزید مستحکم کرلی ، ٹاپ 10 بیٹسمینوں یا بائولرز میں کوئی اور پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں ہوسکا۔ انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے آخری میچ میں 158 رنز بنانے والے 26 سالہ پاکستانی کپتان نے 8 ریٹنگ پوائنٹس حاصل کرکے کیریئر کے بہترین 873 ریٹنگ پوائنٹس حاصل کرلئے ہیں جو 857 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہندوستانی کپتان ویرات کوہلی سے 16 پوائنٹس زیادہ ہیں، روہت شرما 825 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

پی آئی اے کیلئے فنڈز حاصل کرنے کا نیا منصوبہ سامنے آگیا پی آئی اے کی زمین ، بلڈنگز اور جہازوں کو گروی رکھوایا جائے گا۔ ذرائع

قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان 5 درجے تنزلی کے بعد ٹاپ 10 بلے بازوں کی فہرست سے باہر ہوکر 12ویں پوزیشن پر چلے گئے، امام الحق کی 15 پوزیشن برقرار رہی ۔ بائولرز کی فہرست میں شاہین آفریدی ایک درجہ تنزلی کے بعد 12 ویں پوزیشن پر چلے گئے جب کہ شاداب خان کی 35 ویں پوزیشن پر ترقی ہوئی ہے ۔

عید الاضحیٰ کی آمد سے قبل مرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑی گراوٹ بیشتر شہروں میں قیمت 200 روپے فی کلو کی سطح سے نیچے آگئی

FOLLOW US