Monday January 20, 2025

عید الاضحیٰ کی آمد سے قبل مرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑی گراوٹ بیشتر شہروں میں قیمت 200 روپے فی کلو کی سطح سے نیچے آگئی

لاہور : عید الاضحیٰ کی آمد سے قبل مرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑی گراوٹ، برائلر گوشت کی قیمت کئی ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی، بیشتر شہروں میں قیمت 200 روپے فی کلو کی سطح سے نیچے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق کئی ماہ تک غریب اور متوسط طبقے کی پہنچ سے باہر رہنے کے بعد بالآخر مرغی کے گوشت کی قیمت کئی ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ کئی ماہ بعد مرغی کی قیمت 200 روپے کی سطح سے نیچے آگئی۔ واضح رہے کہ کچھ ہفتے قبل بھی کئی ماہ تک غریب اور متوسط طبقے کی پہنچ سے باہر رہنے کے بعد مرغی کے گوشت کی قیمت کئی ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی تھی۔ کچھ ماہ قبل تک 600 روپے فی کلو میں فروخت ہونے والی مرغی کی قیمت تقریباً 6 ماہ بعد 200 روپے کی سطح سے نیچے آ گئی تھی۔

رنگ روڈ سکینڈل کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کر دی گئی، تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے

قیمتوں میں اتنی بڑی کمی کے حوالے سے بتایا گیا کہ بیرون ملک ایکسپورٹ پر پابندی لگنے اور بیماری پھیلنے کی وجہ سے مرغی کے گوشت کی قیمت میں یکدم بڑی گراوٹ آئی۔ تاہم پھر گزشتہ ماہ طلب میں اضافے کے بعد پھر سے قیمتوں میں اضافہ ہو نے لگا تھا۔ گزشتہ ماہ کے اختتام پر چند ہی دن میں برائلر گوشت کی قیمت میں 50 فیصد تک کا اضافہ ہوگیا تھا۔ تقریباً 2 ہفتے تک 300 روپے سے زائد کی قیمت پر فروخت ہونے والا برائلر گوشت اب عید الاضحیٰ قریب آتے ہی 200 روپے کی سطح سے بھی نیچے چلا گیا۔ اس حوالے سے پولٹری کی صنعت سے وابستہ ماہرین کا کہنا ہے کہ ہر سال عید الاضحیٰ کی آمد پر برائلر گوشت کی طلب میں کمی ہو جاتی ہے، اور پھر اس کے نتیجے میں قیمتوں میں بھی بڑی گراوٹ دیکھنے کو ملتی ہے۔ تاہم عید الاضحیٰ گزرنے کے چند دن بعد ہی مرغی کے گوشت کی طلب میں اضافہ ہوتا ہے جو قیمتوں میں اضافہ کا باعث بھی بن جاتا ہے۔

ذوالفقار بھٹو کو میں اور وزیراعظم کوئی غدار نہیں سمجھتا، علی محمد خان عوامی جلسوں میں گرمی میں بات ہوجاتی ہے

FOLLOW US