Monday January 20, 2025

پی آئی اے کیلئے فنڈز حاصل کرنے کا نیا منصوبہ سامنے آگیا پی آئی اے کی زمین ، بلڈنگز اور جہازوں کو گروی رکھوایا جائے گا۔ ذرائع

اسلام آباد : وفاقی حکومت کا پی آئی اے کیلئے 20 ارب روپے فنڈز حاصل کرنے کا نیا منصوبہ سامنے آگیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے قومی ایئرلائن کے لیے 20 ارب روپے فنڈز اکھٹے کرنے کا نیا منصوبہ تیار کیا گیا ہے ، جس کے تحت پی آئی اے کیلئے 20 ارب روپے فنڈز اکٹھے کرنے کے لیے ‘سکوک بانڈز’ کے اجرا کا فیصلہ کیا گیا ہے ، سکوک بانڈز سے حاصل رقم سے پی آئی اے مالی ضرورتیں پورا کرے گی تاہم بانڈز کی ضمانت کے طور پر پی آئی اے کی زمین ، بلڈنگز اور جہازوں کو گروی رکھوایا جائے گا۔ بتایا گیا ہے کہ قومی ایئرلائن کے لیے جاری کیے جانے والے سکوک بانڈز کی مدت 10 سال کی ہوگی جب کہ گرین شو آپشن کے تحت مزید 5 ارب روپے کے سکوک بانڈز فروخت کیے جائیں گے ، یہ بانڈز پاکستان اسٹاک ایکس چینج پر بھی لسٹ ہوں گے۔

ذوالفقار بھٹو کو میں اور وزیراعظم کوئی غدار نہیں سمجھتا، علی محمد خان عوامی جلسوں میں گرمی میں بات ہوجاتی ہے

خیال رہے کہ سکوک بانڈز کے اجرا کے ذریعے بڑے پیمانے پر قرض لینے کے لیے سرکاری اثاثوں کو گروی رکھنے کی سمری بالآخر وفاقی کابینہ نے منظور کرلی ، وفاقی کابینہ نے وزارت خزانہ کورواں سال یکم جولائی سے جون 2022ء تک 18سو ارب کاقرض لینے کی اجازت دے دی ہے ، سرکاری اثاثے گروی رکھ کر آئندہ مالی سال میں 1800 ارب کا قرض لیا جائے گا، 3 ایئرپورٹس، 2 موٹرویز، اور اسلام آباد ایکسپریس وے کو گروی رکھا جائے گا۔ اس مقصد کیلئے تیار کردہ سمری کے مطابق سکوک بانڈز جاری ہوں گے، قرض لیا جائے گا اور اس کے عوض اسلام آباد، لاہور اور ملتان ائیرپورٹ، ایم تھری اور اسلام آباد چکوال موٹر وے کو گروی رکھا جائے گا کیوں کہ سرکاری اثاثے گروی رکھ کر دیگر ذرائع کے مقابلے میں کم شرح سود پر قرض حاصل کیا جا سکے گا ، سرکاری اثاثے گروی رکھ کر آئندہ مالی سال میں 1800 ارب کا قرض لیا جائے گا۔

طالبان کا زیراثرعلاقوں میں داڑھی کٹوانے اور خواتین کے باہر نکلنے پر پابندی کا حکم

FOLLOW US