Sunday January 19, 2025

اگر آپ بیٹنگ سیکھنا چاہتے ہیں تو بابراعظم کو کھیلتا دیکھیں: محمد حفیظ ان کی ٹریننگ کی روٹین شاندار،وہ صحیح معنوں میں دنیا کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک ہیں

ڈربی : تجربہ کار آل راؤنڈر محمد حفیظ نے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی کھل کر تعریف کی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی طرف سے جاری کردہ ایک ویڈیو میں 40 سالہ محمد حفیظ نے کہا کہ بابراعظم نوجوانوں کے لئے ایک مثال ہے، اگر آپ بیٹنگ سیکھنا چاہتے ہیں تو بابراعظم دیکھیں، ان کی ٹریننگ کی روٹین شاندار ہے اور صحیح معنوں میں دنیا کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک ہیں ۔ دوسری طرف بابراعظم کے دوسرے ساتھی کھلاڑیوں شاہین شاہ آفریدی ، اظہر علی ، عماد وسیم ، شاداب خان ، سرفراز احمد ، امام الحق ، عثمان قادر اور محمد رضوان نے بھی ان کے بارے میں اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

مولانا طارق جمیل نے ایک اور شہر میں ’ایم ٹی جے ‘کے سٹور کا افتتاح کردیا

مریم نواز دوران سفر موٹروے ٹرک کے پیچھے اپنی تصویر دیکھ کر حیران رہ گئیں

FOLLOW US