Sunday January 19, 2025

مولانا طارق جمیل نے ایک اور شہر میں ’ایم ٹی جے ‘کے سٹور کا افتتاح کردیا

فیصل آباد: معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے لاہور اور کراچی کے بعد فیصل آباد میں کپڑوں کے برانڈ ’ایم ٹی جے ‘کے سٹور کا افتتاح کردیا ۔اس موقع پر ان کے ساتھی اور دیگرایگزیکٹوز بھی موجود تھے، مولانا طارق جمیل نے سٹور کا افتتاح کیا اور خصوصی دعا بھی کی۔ سٹور میں موجود تمام ملبوسات مشرقی طرز کے ہیں، جن میں فارمل، عروسی، سلے اور ان سلے سمیت ہر طرح کے ملبوسات دستیاب ہیں۔ایم ٹی جے کی جانب سے جوتے اور پرفیومز بھی متعارف کروائے گئے ہیں۔مولانا طارق جمیل کے برانڈ کی مصنوعات کی قیمتیں عام مارکیٹ سے مطابقت رکھتے ہوئے 2 ہزار سے 5 ہزار روپے کے درمیان ہیں۔

مریم نواز دوران سفر موٹروے ٹرک کے پیچھے اپنی تصویر دیکھ کر حیران رہ گئیں

اوکاڑہ میں نہر میں پھینک کر قتل کیے جانیوالے کمسن بھائیوں کا واقعہ نیا رخ اختیار کر گیا ،زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد نہر میں پھینک کر قتل کیا

FOLLOW US