Sunday January 19, 2025

مریم نواز دوران سفر موٹروے ٹرک کے پیچھے اپنی تصویر دیکھ کر حیران رہ گئیں

لاہور : پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز دوران سفر موٹروے پر اپنی تصویر دیکھ کر حیران رہ گئیں، ایک ٹرک کے پیچھے مریم نواز کی تصویر کا پوٹریٹ بنا ہوا تھا، انہوں نے کہا کہ اندازہ لگائیں کہ مجھے موٹر وے پر کیا نظر آیا؟ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے موٹروے پر دوران سفر ایک ٹرک کے پیچھے اپنی تصویر کا پوٹریٹ بنا دیکھا جو کہ مریم نواز کے ن لیگی سپورٹر کی جانب سے بنایا گیا تھا۔ دوران سفر مریم نواز اپنی مقبولیت اور ن لیگی سپورٹرز کی محبت کو دیکھ کر اس کو دیکھ کر حیران رہ گئیں، جس پر مریم نواز نے ٹویٹر پر اس ٹرک کی تصویر شیئر کی اور کہا کہ ’’اندازہ لگائیں کہ مجھے موٹر وے پر کیا نظر آیا۔

پی ڈی ایم ٹھس ہو چکی ہے ،آزادکشمیر کے انتخابات کے بعد صورتحال مزید تبدیل ہو گی۔شیخ رشید

مریم نواز کے ٹویٹ پر ن لیگی کارکنان، سپورٹرز کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی کئے جارہے ہیں۔ مزید برآں مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر کا کہنا ہے کہ کشمیر الیکشن مہم کی قیادت مریم نواز کریں گی، شہبازشریف پارٹی لیڈر ہیں اور مسلم لیگ ن کو ان کی ضرورت ہے۔ مریم نواز نے بہت کم عرصے میں اپنا لوہا منوایا ہے، شیخ رشید مسلم لیگ ن سے مقابلہ نہ کریں، پیپلزپارٹی کے ساتھ اتحاد ممکن نہیں ہے۔ مریم نواز 8 تاریخ کو آزاد کشمیر الیکشن مہم کیلئے نکلیں گی۔ مسلم لیگ ن کواس وقت کسی کے ساتھ اتحاد کی ضرورت نہیں ہے، مسلم لیگ ن میں سکت ہےکہ ہم خود سے لڑ سکتے ہیں اور جیت بھی سکتے ہیں۔اسی طرح لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز 8 جولائی سے آزاد کشمیر میں انتخابی مہم شروع کر رہی ہیں، امکان ہے کہ پارٹی صدر شہباز شریف بھی کشمیر کی انتخابی مہم میں حصہ لیں گے، اب مریم نواز کے ساتھ وہ بھی کشمیر میں (ن) لیگ کے امیدواروں کی انتخابی مہم چلائیں گے۔ شہباز شریف کشمیر کے مختلف حلقہ جات میں عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے، اس حوالے سے مسلم لیگ ن نے شہباز شریف کے دورہ کشمیر کے حوالے سے شیڈول کی تیاری شروع کر دی ہے، آئندہ دو سے تین روز میں شہباز شریف کے دورہ کشمیر کے شیڈول کا اعلان کر دیا جائے گا۔

FOLLOW US