Sunday January 19, 2025

جتنی رقم چاہیں وصول کر لیں، سلمان خان نے فلم ’’کبھی عید کبھی دیوالی‘‘ کیلئے شہناز گل کو بڑی پیشکش کردی

ممبئی: بالی ووڈ کے سلو میاں نے اپنی آنے والی فلم ’’کبھی عید کبھی دیوالی‘‘ کے لیے بگ باس سٹار اداکارہ شہناز گل کو کتنی رقم کی پیشکش کی ہے، ایک بھارتی ویب سائٹ کے مطابق سلمان
خان نے شہناز گل کو کہا ہے کہ وہ فلم میں کام کرنے کی جتنی رقم چاہیں وصول کرسکتی ہیں،ہر کوئی جانتا ہے کہ سلمان خان شہناز گل کو بے حد پسند کرتے ہیں، وہ بگ باس 13 میں اپنی معصومیت سے سلو میاں کا دل جیتنے میں کامیاب رہی تھیں۔

‘ شیخ رشید کی وگ اتار کر لانے والےکو 50 ہزار روپے انعام دوں گا، وزیراعظم کے معاون خصوصی حنیف عباسی کا افسوسنا ک اعلان

بھارتی میڈیا میں خبریں گردش کررہی ہیں کہ سلمان خان کی آنے والی فلم ’’کبھی عید کبھی دیوالی‘‘ کے لیے اداکارہ شہناز گل کو فائنل کرلیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق شہناز گل فلم میں آیوش شرما کے مدمقابل نظر آئیں گی۔سلمان خان کی جانب سے اداکارہ سے فلم میں کام کرنے کے لیے رابطہ کیے جانے کے بعد شہناز گل نے فوراً منظوری دے دی تھی اور اب اداکارہ کے فلم میں کام کرنے کے معاوضے کا انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹس کے مطابق جب سلمان خان نے شہناز گل سے فلم میں کام کرنے کے لیے رابطہ کیا تو انہیں اجازت دی کہ وہ اپنی فیس خود منتخب کرسکتی ہیں۔ اور صرف فیس ہی نہیں بلکہ سلمان خان نے شہناز گل کو ان کے شیڈول کے مطابق فلم کی شوٹنگ کے لیے تاریخیں منتخب کرنے کے لیے بھی کہا کیونکہ شہناز اس وقت کئی پروجیکٹس میں مصروف ہیں۔ واضح رہے کہ فلم ’’کبھی عیدکبھی دیوالی‘‘ میں اداکارہ پوجا ہیج مرکزی کردار ادا کریں گی۔ فلم میں آیوش شرما اور ظہیر اقبال سلمان خان کے بھائی کا کردار ادا کریں گے۔

فرح گوگی کتنی طاقتور ہے؟ نجم سیٹھی کا ایسا دعویٰ کہ آپ بھی حیران رہ جائیں

تم مسجد اور اسکول بناؤ، اللہ تمہیں اولاد دے گا ۔۔ پاکستان کی مشہور خواتین سیاست دان جن کی زندگی میں حیرت انگیز واقعات پیش آئے

FOLLOW US