Sunday May 5, 2024

‘ شیخ رشید کی وگ اتار کر لانے والےکو 50 ہزار روپے انعام دوں گا، وزیراعظم کے معاون خصوصی حنیف عباسی کا افسوسنا ک اعلان

راولپنڈی: وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی حنیف عباسی نے اعلان کیا ہے کہ شیخ رشید کی وگ اتار کر لانے والےکو 50 ہزار روپے انعام دوں گا۔ راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ عمران خان کے ایما پرمسجد نبوی ﷺ کےافسوس ناک واقعےکی منصوبہ بندی کی گئی، بدترین دشمن کے سامنے بھی مسجد میں کوئی بات نہیں کرتا، مسجد نبوی کے واقعہ کی پلاننگ عمران خان اور شیخ رشید نےکی، شیخ رشید کا بھتیجا بھی پلاننگ شامل رہا۔

فرح گوگی کتنی طاقتور ہے؟ نجم سیٹھی کا ایسا دعویٰ کہ آپ بھی حیران رہ جائیں

حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ شیخ رشید سیاسی مقابلہ کریں، جس حلقے سے شیخ رشید الیکشن لڑیں گے وہاں سے میں بھی لڑوں گا اور مقابلہ کروں گا، یہ جہاں جائیں گے انہیں انڈے اور ٹماٹر پڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ مسجد نبوی میں مریم اورنگزیب، شازین بگٹی کو گالیاں دی گئیں، ان سب لوگوں کیخلاف مقدمہ درج کرکےگرفتار کرنا چاہیے، یہ نواز شریف یا شہباز شریف کی نہیں، مدینہ کے تقدس کی بات ہے، اس فعل میں شامل افراد کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے۔

مزید بارشوں کی پیشنگوئی، مغربی ہوائوں کا سلسلہ ملک میں کب داخل ہو گا؟ خوشخبری سنا دی گئی

سیاسی اختلافات بُھلا کر سینئرصحافی سلیم صافی عمران خان کی حمایت میں اٹھ کھڑ ے ہوئے

FOLLOW US