Sunday January 19, 2025

فرح گوگی کتنی طاقتور ہے؟ نجم سیٹھی کا ایسا دعویٰ کہ آپ بھی حیران رہ جائیں

لاہور : تجزیہ کار نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ فرح گوگی اتنی طاقتور ہیں کہ انہوں نے اپنی ترجمانی کیلئے سابق وزیر اعظم کو رکھا ہوا ہے۔ اپنے ایک ٹویٹ میں نجم سیٹھی نے کہا “آپ فرح گوگی کی مقبولیت، طاقت اور اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگا لیں کہ اُس نے ایک سابق وزیراعظم اور مسلم امہ کا لیڈر اپنی ترجمانی کے لیے رکھا ہوا ہے۔” خیال رہے کہ سابق خاتونِ اول بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح خان پر سابق دور حکومت میں کرپشن کے الزامات ہیں۔ ان کے خلاف نیب نے بھی تحقیقات شروع کر رکھی ہیں۔

مزید بارشوں کی پیشنگوئی، مغربی ہوائوں کا سلسلہ ملک میں کب داخل ہو گا؟ خوشخبری سنا دی گئی

اس سارے ہنگامے میں عمران خان نے آج ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا ” ان لوگوں کومیرے خلاف کچھ نہیں ملتا ، میری اہلیہ کے نام پر کوئی اکاؤنٹ یا جائیداد نہیں ہے لہٰذا انہوں نے اس کی دوست کے خلاف مقدمہ درج کر کے انتقامی کارروائی کی ، وہ بالکل بے قصور ہیں، رئیل اسٹیٹ کے اندر جس طرح پیسہ آیا، اس شعبے سے وابستہ لوگوں سے پوچھیں، یہ کوئی جرم نہیں ۔ ”

ملک بھر میں عید پھر ایک ہی روز نہ ہو سکی ، خیبرپختونخوا میں آج سرکاری سطح پر عید الفطر منائی جا رہی ہے

ہزارہ ڈویژن میں چاند کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی لہذا عید مرکز کے ساتھ کل منائیں گے ، گورنر خیبرپختونخوا

FOLLOW US