Monday January 20, 2025

دیپیکا کی بولڈ مناظر پر مبنی فلم کے ڈائریکٹرکو سخت تنقید اور گالیوں کا سامنا

ممبئی : بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون کی نئی فلم ‘گہرائیاں’ پر فلم بینوں کی شدید تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔ دیپیکا پڈوکون اور اننیا پانڈے کی فلم گہرائیاں حال ہی میں او ٹی ٹی پلیٹ فارم ‘ایمازون پرائم ویڈیو’ پر ریلیز کی گئی، فلم کو ریلیز سے قبل ہی سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ اس میں بے باک مناظر دکھائے گئے تھے۔ اس حوالے سے فلم کے ہدایت کار اور مصنف شکون باٹرا نے بتایا ہےکہ انہیں فلم کے حوالے سے ای میلز موصول ہورہی ہیں جن میں زیادہ تر افراد ان پر سخت تنقید کررہے ہیں اور فلم کے حوالے سے سخت الفاظ اور گالیاں بھی دے رہے ہیں۔

کیچ چھوڑنے پر حارث رؤف نے ساتھی کرکٹر کامران غلام کو تھپڑ جڑ دیا

ایک انٹرویو میں شکون باٹرا نے بتایا کہ بے شمار تنقیدی ای میلز کی گئیں جن میں سے ایک میں سخت گالیاں دی گئیں اور کہا گیا کہ’فلم بنانی نہیں آتی تو کیوں بناتے ہو؟ کچھ اور کرلیتے’۔ شکون باٹراکا کہنا تھا کہ جہاں فلم پر سخت تنقید کی جارہی ہے وہیں بعض افراد ان کی تعریف بھی کررہے ہیں اور فلم بنانے پر حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔

مراد سعید کا ریحام خان کی کتاب کیخلاف لندن میں دعویٰ دائر کرنے کا فیصلہ

عامر لیاقت نے کراچی سے تحریک انصاف کے جلد خاتمے کی پیش گوئی کردی

FOLLOW US