Monday January 20, 2025

کیچ چھوڑنے پر حارث رؤف نے ساتھی کرکٹر کامران غلام کو تھپڑ جڑ دیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 7 ویں ایڈیشن کے 30 ویں میچ میں لاہور قلندر کے حارث رؤف نے ساتھی کھلاڑی کامران غلام کو تھپڑ جڑ دیا۔ پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کے درمیان میچ کھیلا گیا اور پہلے اوورز میں حارث رؤف کی گیند پر زلمی کے حارث کیچ آؤٹ ہوئے۔ وکٹ لینے پر جشن کے دوران حارث رؤف نے ساتھی کھلاڑی کامران غلام کو تھپڑ جڑ دیا۔ کامران غلام سے حارث رؤف کی گیند پر ایک کیچ ڈراپ ہوا تھا۔ تھپڑ کھا کر کامران غلام ہنستے رہے، جبکہ حارث رؤف انہیں غصے سے گھورتے رہے۔

مراد سعید کا ریحام خان کی کتاب کیخلاف لندن میں دعویٰ دائر کرنے کا فیصلہ

حارث رؤف کی جانب سے ساتھی کھلاڑی کو تھپڑ مارنے کا منظر ٹی وی کیمروں نے فلمبند کرلیا جبکہ پی ایس ایل کے آفیشل اکاؤنٹ سے بھی ویڈیو جاری کی گئی۔ کچھ ہی دیر میں حارث رؤف کا غصہ کافور ہو گیا اور کامران غلام نے وہاب ریاض کو رن آؤٹ کیا تو حارث نے گلے لگا لیا۔

عامر لیاقت نے کراچی سے تحریک انصاف کے جلد خاتمے کی پیش گوئی کردی

شاہین آفریدی کی جارحانہ بلے بازی، میچ کو سپر اوور میں پہنچانے والا اوور دیکھیں

FOLLOW US