Monday January 20, 2025

مراد سعید کا ریحام خان کی کتاب کیخلاف لندن میں دعویٰ دائر کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ترجمانوں کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کی کتاب کے خلاف لندن میں دعویٰ دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نے کہا کہ مراد سعید توہین آمیز مواد پر جلد لندن میں دعویٰ دائر کریں گے۔ اجلاس میں گفتگو ان کا کہنا تھاکہ چاہتے ہیں کہ غلط خبریں نہ پھیلائی جائیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر مراد سعید کو ہدایت کی کہ اپوزیشن گھبرائی ہوئی ہے،

عامر لیاقت نے کراچی سے تحریک انصاف کے جلد خاتمے کی پیش گوئی کردی

آپ نے گھبرانا نہیں، آپ اپنی کارکردگی پر توجہ دیں۔ وزیراعظم نے اجلاس کے شرکا کو ہدایت کی کہ معاشی اشاریے بہتر ہیں لہٰذا عوام کو اپنی کارکردگی سے متعلق اعدادوشمار سے آگاہ کریں اور حکومتی کاموں کو زیادہ سے زیادہ اجاگر کریں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پیکا ایکٹ میں ترمیم پر اجلاس کے شرکا کو بریفنگ دی۔

شاہین آفریدی کی جارحانہ بلے بازی، میچ کو سپر اوور میں پہنچانے والا اوور دیکھیں

پی ٹی آئی رہنما نے شہباز اور جہانگیر ترین کی خفیہ ملاقات کی تصدیق کر دی

FOLLOW US