Monday January 20, 2025

عامر لیاقت نے کراچی سے تحریک انصاف کے جلد خاتمے کی پیش گوئی کردی

کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے کراچی سے تحریک انصاف کے جلد خاتمے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہاہے کہ میں تو ہمیشہ سے ایم کیو ایم میں ہی تھا، جلد کراچی میں پھر سے ایم کیو ایم کا راج ہوگا۔ پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین اپنی تیسری شادی کے باعث میڈیا اور سوشل میڈیا کی زینت بنے ہی ہوئے تھے کہ اب انہوں نے ایک نیا بیان داغ کر ایک بار عوام کی توجہ اپنی جانب کروالی۔

شاہین آفریدی کی جارحانہ بلے بازی، میچ کو سپر اوور میں پہنچانے والا اوور دیکھیں

کراچی میں ہونے والی ایک نجی محفل میں عامر لیاقت نے کراچی سے تحریک انصاف کے جلد خاتمے کی پیش گوئی کردی ۔انہوں نے کہا کہ بہت جلد کراچی میں پھر سے ایم کیو ایم کا راج ہوگا۔ سارے وفا پرست ایک چھت کے نیچے ہوں گے۔اس موقع پر موجود ایک خاتون نے ان سے سوال کیا کہ آپ ایم کیو ایم میں ہوں گی جواب میں عامر لیاقت نے کہا کہ میں تو ہمیشہ سے ایم کیو ایم میں ہی تھا۔ انہوں نے ایک بار پھر بانی ایم کیو ایم کو اپنا قائد و رہنما کہا۔

” میں اندر سے ایم کیو ایم ہوں، پی ٹی آئی ختم ہوجائے گی” عامر لیاقت حسین کی ویڈیو وائرل

پی ٹی آئی رہنما نے شہباز اور جہانگیر ترین کی خفیہ ملاقات کی تصدیق کر دی

FOLLOW US