Saturday November 23, 2024

پٹرول کی قیمت میں 13روپے فی لیٹر تک اضافے کی تیاریاں،حتمی فیصلہ کب تک ہونا ہے

نیو یارک: عالمی منڈی پر بڑھتی ہوئی خام تیل کی قیمت کے اثرات پاکستان پر بھی ممکنہ طور پر آئیں گے ، یکم فروری سے عالمی منڈی میں پٹرول چھ روپے لیٹر اور ڈیزل پانچ روپے فی لیٹر مہنگا ہواہے ، گزشتہ اعلان کا فرق اگر منتقل کیا گیا تو پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 13 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے جبکہ ایسی صورت میں ڈیزل بھی 18 روپے مہنگا ہو سکتا ہے ۔ یو کرائن تنازع کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کو آگ لگ گئی اور خام تیل کی قیمتیں نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں ۔نجی ٹی وی کے مطابق برطانوی برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت میں 3اعشاریہ 83 ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا۔جس کے بعد برطانوی برینٹ خام تیل کی قیمت 95.25 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی ۔

شاہد آفریدی کے PSL سے دستبردار ہونے پر شاہین شاہ آفریدی کا پیغام بھی آگیا

امریکی ڈبلیو ٹی او خام تیل کی قیمت میں 4.02 ڈالر فی بیرل کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی بیرل کی قیمت 93.90 ڈالر پر پہنچ گئی۔یوکرائن تنازع نے سونے کی قیمتوں کو بھی بڑھا دی ، عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 23 ڈالر اور 20 سینیٹ مہنگا ہو گیا ہے ، جس کے بعد فی اونس سونے کی قیمت ایک ہزار 860 ڈالرز ہو گی ہے ۔ ادھر امریکی سٹاک مارکیٹوں میں بھی مندی دیکھنے میں آئی ، نیسڈیک کمپوزٹ انڈیکس میں 2.78 فیصد کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد انڈیکس 394.49 پوائنٹ گرا ، ڈاؤ جونز انڈسٹریل انڈیکس مٰں 305.53 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا جبکہ ایس اینڈ پی انڈیکس میں 85.44 پوائنٹس کی کمی ہوئی ۔جبکہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھنے کے بعد پاکستان میں ایک مرتبہ پھر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کاامکان پیدا ہو گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی پر بڑھتی ہوئی خام تیل کی قیمت کے اثرات پاکستان پر بھی ممکنہ طور پر آئیں گے ، یکم فروری سے عالمی منڈی میں پٹرول چھ روپے لیٹر اور ڈیزل پانچ روپے فی لیٹر مہنگا ہواہے ، گزشتہ اعلان کا فرق اگر منتقل کیا گیا تو پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 13 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے جبکہ ایسی صورت میں ڈیزل بھی 18 روپے مہنگا ہو سکتا ہے ۔

تحریک انصاف نے جے یو آئی کے گڑھ میں بازی پلٹ دی، بڑی کامیابی مل گئی

شاہین آفریدی کیلئے ‘ویلنٹائن ڈے’ پر تحفہ، کرکٹر نے ویڈیو شیئر کردی

FOLLOW US