Sunday April 28, 2024

“میرے خلاف ٹرینڈ چلائیں اورکتاب کی لکھاری کے خلاف عالمی عدالت میں بھی جائیں” سوشل میڈیا پر تنقید کے بعد غریدہ فاروقی بھی میدان میں آگئیں

اسلام آباد : اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے خود کے خلاف سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کے بعد ناقدین کو جواب دے دیا۔ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں غریدہ فاروقی نے کہا ” کم از کم ایک بات تو واضح ہو گئی کہ میرے خلاف آٹھ، نو سال سے اور خواتین صحافیوں کیخلاف گھٹیا، غلیظ، اخلاق باختہ ٹرینڈز اور کیمپینز چلانے کے پیچھے اصل میں کون چھُپا ہے۔ چلاتے رہیے ٹرینڈز، ہم اپنا کام کرتے رہیں گے۔ اور ہاں کتاب کی لکھاری کیخلاف بین الاقوامی عدالت جانا نہ بھولئے گا۔”

تحریک انصاف کے سابق سیکرٹری اطلاعات احمد جو اد مسلم لیگ ن میں شامل

خیال رہے کہ دو روز قبل غریدہ فاروقی کے پروگرام میں وفاقی وزیر مراد سعید کے بارے میں مبینہ طور پر ذو معنی جملوں کا استعمال کیا گیا تھا جس پر پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے چینل انتظامیہ کو نوٹس جار کیا تھا۔ اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر غریدہ فاروقی کو بھی کڑی تنقید کا سامنا ہے اور ان کے خلاف چلنے والا ہیش ٹیگ ٹوئٹر پر پہلے نمبر پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔

جب کوئی بات بگڑجائے، تم دینا ساتھ میرا‘ عامر لیاقت کی دلہن کو گانا سناتے ویڈیو وائرل

مراد سعید کے بارے میں غریدہ فاروقی کے پروگرام میں “ذو معنی” جملوں کا استعمال، پیمرا میدان میں آگیا

FOLLOW US