Sunday January 19, 2025

شاہ رخ کی پھونک پر تنقید، کنگ خان کی حمایت میں بالی وڈ اداکارائیں بھی بول پڑیں

جہاں انتہا پسندوں کی تنقید کی زد پر ہیں وہیں سوشل میڈیا پر اداکار کے مداح ان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کررہے ہیں جب کہ بھارتی اداکارائیں بھی شاہ رخ کے لیے آواز اٹھا رہی ہیں۔ بالی ووڈ اداکارہ ارمیلا شاہ رخ خان کی حمایت میں سامنے آئی ہیں اور انہوں نے کہا کہ بطور معاشرہ ہم اس قدر بگڑ چکے ہیں کہ ہمارے خیال میں دعا بھی تھوکنا ہوگئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انہوں نے شاہ رخ خان کا حوالہ دیتے ہوئے تنقید کرنے والوں کو آئینہ دکھایا کہ ایک ایسے اداکار کی بات کی جارہی ہے جس نے مختلف بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر ملک کی نمائندگی کی ہے۔

“حسنین کے ساتھ ظلم ہوا، پی سی بی سٹینڈ لے” شعیب اختر کھل کر بول پڑے

یہ کھانے کےلیے آتے ہیں اور اکٹھے کھاتے ہیں، مراد سعید کی اپوزیشن پر تنقید

اداکارہ نے کہا کہ ‘سیاست اتنی نچلی سطح پر پہنچ گئی ہے اور یہ واقعی افسوسناک ہے’۔ اس کے علاوہ راکھی ساونت نے بھی شاہ رخ سے متعلق پوچھے جانے والے سوال پر میڈیا کو آڑے ہاتھوں لیا۔
راکھی نے کہا کہ ‘جو لوگ بھی یہ کررہے ہیں انہیں شرم آنی چاہیے، شاہ رخ لیجنڈ ہیں اور بہت بڑے اسٹار ہیں، وہ لتا جی کی میت پر دعا پڑھ کر پھونک رہے تھے’۔ راکھی کا کہنا تھا کہ ‘نماز پڑھنے کے بعد پھونکا جاتا ہے جس کا مطلب دعا قبول ہوئی، انہوں نے وہاں کچھ نہیں تھوکا، یہ بہت غلط بات ہے، ایسی باتیں مت پھیلاؤ، جیو اور جینے دو’۔ اس کے علاوہ اداکارہ شروتی ہاسن نے بھی شاہ رخ کی حمایت کرتے ہوئے انسٹاگرام اسٹوری پوسٹ کی۔ انہوں نے شاہ رخ کی لتا کی میت پر موجودگی والی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ میں اس شخص سے ہمیشہ محبت کرتی رہوں گی۔

جے شری رام کا اللہ اکبر کے نعروں سے جواب، باحجاب بھارتی لڑکی مسکان مزاحمت کی علامت بن گئی، ویڈیو نے تہلکہ مچادیا

شاہد آفریدی نے دبئی میں کاروبار کرنے کی تیاری پکڑ لی

FOLLOW US