Wednesday May 22, 2024

جے شری رام کا اللہ اکبر کے نعروں سے جواب، باحجاب بھارتی لڑکی مسکان مزاحمت کی علامت بن گئی، ویڈیو نے تہلکہ مچادیا

نئی دہلی: بھارت میں مسلمانوں طالبات کے تعلمی اداروں میں داخلے پر پابندی کا معاملہ مزید شدت اختیار کرگیا۔ بھارتی ریاست کرناٹک میں آج نہتی لڑکی نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکنوں کے خلاف نعرہ تکبیر بلند کیا اور نقاب کے حق میں آواز بلند کی۔مسکان کے ساتھ اظہار یکجہتی میں اس وقت بھارت میں اللہ اکبر ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہے۔بھارت کی مختلف ریاستوں میں گزشتہ کئی روز سے حجاب پہننے والی مسلمان طالبات کے تعلمی اداروں میں داخلے پر پابندی عائد ہے۔احتجاجی مظاہروں کے باعث ریاست کرناٹک میں تعلیمی اداروں کو تین دن کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

داماد بھی سُسر کی طرح ہیں ۔۔ شاہین شاہ آفریدی اپنے والد کے پیر خود دباتے ہیں، اور مالش بھی کرتے ہیں

بھارتی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مزاحمت کی نشانی بن جانے والی مسکان کا کہنا تھا کہ وہ کالج جارہی تھی جب ہجوم نے اس کا راستہ روکا اور نعرے بازی کی جس کے جواب میں میں نے نعرہ تکبر بلند کیا۔ مسکان کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی ویڈیو بھارت اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں وائرل ہوچکی ہے اور سوشل میڈیا صارفین انہیں مزاحمت کی علامت قرار دے رہے ہیں۔

لتا منگیشکر کے ساڑھے تین ارب بھارتی روپے مالیت کے اثاثوں کا وارث کون ہو گا؟ حیران کن نام سامنے آگیا

سرفرازاحمد پر گرلز کالج کی زمین پر قبضہ کرنے کاالزام لگ گیا

FOLLOW US