Sunday January 19, 2025

شاہد آفریدی نے دبئی میں کاروبار کرنے کی تیاری پکڑ لی

کراچی: قومی ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی دبئی میں کاروبار کرنے کی تیاری پکڑ لی ۔ شاہد آفریدی نے حال ہیں سوشل میڈ یا پر شیف کی جیکٹ میں اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں ٹماٹر کاٹتے اور اپنی کھانا پکانے کی کچھ مہارتیں دکھاتے دیکھا جا سکتا ہے، کرکٹر دبئی میں اب ایک ریسٹورنٹ کھول رہے ہیں جو وہاں مقامی افراد کو معیاری دیسی کھانا پیش کرے گی۔ شاہد آفریدی نے ویڈیو کے ساتھ لکھا کہ جلد وہ بڑا اعلان کریں گے جس کا انکشاف کیا جائے گا۔ ان کے ریسٹورنٹ کا نام ممکنہ طور پر لالا دربار ہو گا کیونکہ انہوں نے اسی نام کا ہیش ٹیگ اپنی پوسٹ میں استعمال کیا اور عوام شاندار تڑکے کے حامل ایسے ذائقے دار کھانے کے لیے تیار رہیں جس سے ان کے منہ میں پانی بھر جائے گا۔

جے شری رام کا اللہ اکبر کے نعروں سے جواب، باحجاب بھارتی لڑکی مسکان مزاحمت کی علامت بن گئی، ویڈیو نے تہلکہ مچادیا

داماد بھی سُسر کی طرح ہیں ۔۔ شاہین شاہ آفریدی اپنے والد کے پیر خود دباتے ہیں، اور مالش بھی کرتے ہیں

اسلام آباد کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ، وفاقی دارالحکومت کا نیا نام تجویز کر دیا گیا

FOLLOW US