Tuesday May 21, 2024

یہ کھانے کےلیے آتے ہیں اور اکٹھے کھاتے ہیں، مراد سعید کی اپوزیشن پر تنقید

اسلام آباد : سینیٹ اجلاس میں وفاقی وزیر مراد سعید نے اپوزیشن جماعتوں کو نشانے پر رکھ لیا۔ سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے مراد سعید نے حزب اختلاف کی جماعتوں پر تنقید کی اور طنز کے تیر برسائے، ان کا کہنا تھا کہ ملک کا درد رکھنے والا لندن دوا لینے گیا تھا لیکن اب وہ واپس نہیں آرہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک ایک ادارہ خسارے میں چھوڑ کر گئے، یہ کھانے کےلیے آتے ہیں اور اکٹھے کھاتے ہیں۔ وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ سیاست اپوزیشن جماعتوں کے لیے کاروبار ہے، پرچی چیئرمین روزانہ بڑھکیں مارتا تھا۔ مراد سعید کا دعویٰ کے ساتھ کہنا تھا کہ موجودہ دور میں7 گنا زیادہ سڑکیں بننے جارہی ہیں۔ ایوان بالا کے اجلاس سے پی ٹی آئی سینیٹر فیصل جاوید نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ اپوزیشن تحریک عدم اعتماد لے آئیں، ناکامی پھر ان کا مقدر بنے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب ایماندار تھانیدار آ جاتا ہے تو سارے چور اکٹھے ہو جاتے ہیں۔

جے شری رام کا اللہ اکبر کے نعروں سے جواب، باحجاب بھارتی لڑکی مسکان مزاحمت کی علامت بن گئی، ویڈیو نے تہلکہ مچادیا

داماد بھی سُسر کی طرح ہیں ۔۔ شاہین شاہ آفریدی اپنے والد کے پیر خود دباتے ہیں، اور مالش بھی کرتے ہیں

اسلام آباد کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ، وفاقی دارالحکومت کا نیا نام تجویز کر دیا گیا

FOLLOW US