بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کی خاتون کے ساتھ سروں کی ملکہ و بلبل ہند لتا منگیشکر کی آخری رسومات میں شرکت پر بحث چھڑ گئی۔ گزشتہ روز لتا منگیشکر 92 سال کی عمر میں ممبئی کے مقامی اسپتال میں چل بسی تھیں اور ان کی آخری رسومات بھی سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئیں۔ ان کی آخری رسومات میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی، سچن ٹنڈولکر، عامر خان اور شاہ رخ خان سمیت کئی سیاسی اور فلمی شخصیات نے شرکت کی۔
لتا کی آخری رسومات میں کئی بالی وڈ اداکاروں نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور ان میں شاہ رخ بھی شامل تھے۔ شاہ رخ خان نے ان کی میت پر پھول رکھے اور ہاتھ اٹھا کر دعا کی جبکہ ان کے ہمراہ سفید کپڑوں میں ملبوس خاتون نے بھی دعا کی۔ سوشل میڈیا صارفین نے خاتون کو شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان سمجھا اور لتا منگیشکر کی آخری رسومات میں شرکت کو سراہا۔ رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے لتا منگیشکر کی آخری رسومات میں شرکت نہیں کی اور بالی وڈ اسٹار کے ساتھ ان کی منیجر پوجا دادلانی تھیں۔ خیال رہے کہ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کے منشیات کیس میں گرفتاری کے بعد ان کی منیجر پوجا بھی خبروں میں آئی تھیں۔
پی ایس ایل 7: دوران میچ خاتون کی ویڈیو وائرل کیوں ہوگئی؟
“سارے اعضا بھی عطیہ کرنے پڑے تو کردوں گی” بیوی نے جگر کا ٹکڑا دے کر شوہر کی جان بچالی
https://twitter.com/07KiranKumar/status/1490378794712006659?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1490378794712006659%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.geo.tv%2Flatest%2F276872-