Sunday January 19, 2025

“سارے اعضا بھی عطیہ کرنے پڑے تو کردوں گی” بیوی نے جگر کا ٹکڑا دے کر شوہر کی جان بچالی

خیر پور: شاہ عبد القادر جیلانی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس گمبٹ خیرپور میں بیوی نے جگر کا ٹکڑا دے کر شوہر کی جان بچالی۔ بھٹ شاہ کے محمد خان جگر کے عارضے میں مبتلا تھے۔ ڈاکٹر نے انہیں پیوند کاری کی تجویز دی تھی جس پر ان کی بیوی سامنے آئی اور اپنے شوہر کو جگر کا ٹکڑا دے کر اس کی جان بچالی۔ آپریشن کے بعد دونوں میاں بیوی رو بصحت ہیں۔ آپریشن کے بعد شوہر کو جگر کا ٹکڑا عطیہ کرنے والی بیوی نے بتایا کہ ان کی شادی کو 10 سال ہوچکے ہیں، انہیں اولاد نہیں ہوئی اس لیے ان کیلئے ان کے شوہر ہی سب کچھ ہیں جن کیلئے وہ اپنے جسم کے تمام اعضا عطیہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔

روس یوکرین پر حملےکیلئے 70 فیصد تیاری مکمل کرچکا، امریکی حکام کا دعویٰ

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو لاہور قلندرز کیخلاف میچ سے قبل بڑا ریلیف مل گیا،اہم ترین کھلاڑی کی اسکواڈ میں واپسی

بابراعظم کو بھی محمد رضوان کی طرح کھیلنا چاہیے: شعیب اختر

FOLLOW US