Sunday May 5, 2024

کیچ پکڑنے میں جان لڑا دی مگر ٹیم نے ساتھ نہ دیا ۔۔ کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم کی تصویر پر مداح مایوس

کراچی: پاکستان سپر لیگ کا ساتواں سیزن کراچی کنگز کے کسی بھیانک خواب سے کم نہیں ہے۔ مسلسل 5 میچز میں شکست کے بعد کراچی کنگز کے ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کے امکانات زیادہ ہوگئے ہیں۔ کراچی کے شہری بھی اپنی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر کافی مایوس ہیں۔ کراچی کنگز ٹیم کے کپتان بابر اعظم واحد کھلاڑی ہیں جو میچ میں جان لڑا رہے ہیں مگر یہ سوشل میڈیا صارفین کا یہ کہنا ہے کہ کپتان بابر اعظم ایک مضبوط ٹیم کے حقدار ہیں۔ کل کے ہونے والے میچ میں بابر اعظم کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے

پی ایس ایل 7: دوران میچ خاتون کی ویڈیو وائرل کیوں ہوگئی؟

جس میں انہوں نے ناقابل یقین کیچ پکڑا جسے دیکھ کر شائقین کرکٹ داد دے رہے ہیں۔ پہلے انہوں نے شاداب خان کا ڈایو لگا کر کیچ پکڑا تو شائقین نے خوب داد دی جس کے بعد انہوں نے خطرناک بلے باز آصف علی کا بھاگتے ہوئے ایک ہاتھ سے مشکل کیچ پڑا تو کمنٹیٹرز بھی حیران رہ گئے۔ لیکن وہیں کراچی کنگز کی مسلسل پانچویں میچ میں شکست کے بعد سوشل میڈیا پر میمز بھی وائرل ہو رہی ہیں۔ ایک صارف نے ٹوئٹ پوسٹ کی جس پر فردوس عاشق اعوان بیٹنگ کر رہی ہیں اور اس پر کیپشن لکھا کہ کراچی کنگز کی آخری امید۔ دیگر میمز بھی ملاحظہ کیجیے۔ گزشتہ روز کراچی کنگز کو اسلام آباد یونائیٹد نے یکطرفہ مقابلے کے بعد 42 رنز سے شکست دی تھی۔

“سارے اعضا بھی عطیہ کرنے پڑے تو کردوں گی” بیوی نے جگر کا ٹکڑا دے کر شوہر کی جان بچالی

روس یوکرین پر حملےکیلئے 70 فیصد تیاری مکمل کرچکا، امریکی حکام کا دعویٰ

FOLLOW US